Chitral Times

پندرہ سالہ امیر سہیل گردوں کی پیوندکاری کا منتظر

بونی چترال سے تعلق والا امیر سہیل ابھی زندگی کی صرف پندرہ بہاریں دیکھ سکا ہے۔ تین سال پہلے جب وہ ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ انہیں گردوں میں تکلیف ہوئی۔ ٹیسٹ کروایا گیا تو پتہ چلا کہ دونوں گردے کام نہیں کر رہے۔ امیر سہیل کے والد امیر وزیر نے لخت جگر کی زندگی بچانے کے لئے اپنا سب کچھ داو پر لگادیا۔ زمینیں اور گھر بھی بیچ ڈالا، ماں کو وراثت میں ملنے والی زمین بھی بیچ کر پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اسپتالوں میں بیٹے کے علاج پر لگادیا۔ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ گردوں کی پیوندکاری سے ہی سہیل کی جان بچائی جاسکتی ہے۔جس کے لئے پچیس لاکھ روپے درکار ہیں۔ غریب والدین گھر بار اور زندگی بھر کی پونجی بیٹے پر لٹاچکے ہیں۔ اب مخیر خواتین و حضرات پر ہی نظر ہے۔ اپنی استطاعت کے مطابق مدد کیجئے تاکہ اس نوخیز پھول کو قبل از وقت مرجھانے سے بچایا جاسکے۔ سہیل کی زندگی اب اللہ کے آسرے اور آپ کی مدد اور تعاون پر منحصر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت ڈالے اور آپ کی اولاد کو ایسے امتحان سے محفوظ رکھے۔ آپ ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
میر گلاب شاہ 03469044031 ایم ایس شکیب03335057998

Amir in Hospital

Amir Suhail 1 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
220