The Voice of Chitral since 2004
Monday, 25 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دریائی کٹاو کی زد میں جنالی کوچ میں اب تک چھ گھر، فصلیں اور باغات دریا برد ہوچکے ہیں، مکینوں کا مستقل بنیادوں پر آبادکاری کا مطالبہ

Posted on

دریائی کٹاو کی زد میں جنالی کوچ میں اب تک چھ گھر، فصلیں اور باغات دریا برد ہوچکے ہیں، مکینوں کا مستقل بنیادوں پر آبادکاری کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے طول وعرض میں حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف مقامات پر دریا ئی کٹاوکا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اپرچترال کے مختلف مقامات مستوج سرغوز، چوئنچ، چپاڑی ، یارخون ویلی سمیت ضلعی ہیڈکوارٹر اپرچترال بونی کے نواحی گاوں جنالی کوچ میں آبی کٹاو سے چھ رہائشی مکانات ، فصیلیں ، باغات اورکئی ایکڑزرعی زمینات دریابردہوچکے ہیں۔ جنالی کوچ کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ ،منتخب نمائندوں ،دیگرمتعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ جنالی کوچ گاوں کوڈوبنے سے بچایاجائے ۔مقامی کسان اپنی خون پسینے کی محنت اور ذریعہ معاش کو اس بے بسی سے دریا برد ہوتاہوا دیکھ رہے ہیں جولفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جنالی کوچ کے متاثرین کو مستقل بنیادوں پر آباد کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 1 1 chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 2 chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 3 chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 4 chitraltimes junalikoch river erosion 6 houses collapsed 5

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113483