Chitral Times

سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی جہانزیب خان،ہوا بازی کے حکام، آئی ایف سی کی ٹیم اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔آئی ایف سی کی ٹیم کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے نظام الاوقات کے ساتھ تیز رفتار بنیادوں پر روڈ میپ طے کرنے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کی ہدایت کی تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا کرملک کے پہلے ہوائی اڈے کو آؤٹ سورس کیا جاسکے۔

 

چیئرمین این ڈی ایم ایکی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ بدھ کو ملک میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، ڈی جی محکمہ موسمیات،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن، پاکستان کمشنر انڈس واٹر،پنجاب پی ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔این ای او سی نے لائیو ڈیٹا اور انٹرنیشنل ماڈلز پر مشتمل آئندہ بارشوں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی،منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی،محکمہ موسمیات اور این ای او سی کے مشترکہ تجزیے کی بنیاد پر آئندہ ہفتے کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایات دیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76605