Chitral Times

ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر بیوہ عورت کی سرکاری ملازمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے- ثمینہ سعید

ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر بیوہ عورت کی سرکاری ملازمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے- ثمینہ سعید

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے بیوہ زویا اسلام کو دوسری شادی کی بناء پر سرکاری نوکری سے برطرفی کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرنے اور خاتون کی سرکاری نوکری کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے –
انہوں نے کہا کہ ہائ کورٹ کا فیصلہ عورت کے لیے اسلام کے مقرر کردہ حقوق کی پاسداری کرتا ہے اور شریعیت کے اصول و ضوابط کے عین مطابق ہے


انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں عورت کے مقام و مرتبے کی بحالی “تحفظ نسواں بل ” پاس کرنے سے ممکن نہیں جب تک عورتوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف بروقت عدالتی فیصلے اور عملی اقدامات نہ کیے جائیں –

۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اسی طرح کی لاتعداد عورتیں اپنے شرعی حقوق سے محروم ہیں اور ان کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا پڑے ہیں –
ہائ کورٹ میں خواتین کے حقوق پر مبنی کیسز کی تیزی سے سماعت کرتے ہوئے اسی طرح تحریری فیصلے جاری کیے جائیں اور خواتین کی زندگی کو سہل اور پرسکون بنایا جائے .

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
93530