Chitral Times

چترال ؛ گورنر کاٹیج روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کام مکمل ، ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نے افتتاح کیا

چترال ؛ گورنر کاٹیج روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کام مکمل ، ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نے افتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر محمد عمران خان نے کہا ہے کہ چترال ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے، یہاں کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے ساتھ اسکی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے ، خاص کریہاں کے سڑکوں کو بہتر بنانے اور زیر تعمیر روڈ منصوبوں کو معیار کے مطابق تعمیر کرانے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کریگی،انھوں نے کہا کہ روڈ کسی بھی علاقے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،لہذا سڑکوں کی ناقص تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی. ان خیالات کا اظہار انھوں نےہفتہ کے روز چترال ٹاوں میں گورنر کاٹیچ روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب ودیگر بھی موجود تھے۔ علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق صدرتجار یونین حاجی جلیل ، طاہر زمان ، فضل دیان ودیگر نے گورنر کاٹیج روڈ کی معیاری تعمیر کو سراہتے ہوئے اس کام کو دوسرے ٹھیکہ داروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا ،انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے چترال گول نیشنل پارک روڈ کو بھی پختہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس روڈ کے لیئے فنڈ منظور ہوئے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا ، جبکہ مذکورہ سڑک گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو طارق مرتضی ، ایس ڈی او عدنان اورکنسلٹنٹ میک انجینئرنگ سروسز کے ریزیڈنٹ انجینئر محمد یاسین یوسفزئی ، شاہ فہد ، فراز اور ایم ایس اسمار خان کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

chitraltimes dc imran khan chitral lower governor cottage road inaguration 3

chitraltimes dc imran khan chitral lower governor cottage road inaguration 2

df08c9c5 d4f2 4b98 912e 9d0b7f189cd0

chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 4 haji jalil

chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 7 chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 6 chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 3 chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 2 chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 1 scaled

chitraltimes governor cottage road inagurated by dc lower chitral 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82785