Chitral Times

گرم چشمہ لوئیرچترال میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گرم چشمہ لوئیرچترال میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز )آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کی جانب سے گرم چشمہ لوئیرچترال کے لیے ایک ہائیر سیکنڈری اسکول کی منظوری دی گئی ہے. یہ جدید تعلیمی ادارہ گرم چشمہ کے مقام ایژ میں تعمیر کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن گرم چشمہ کے مقام پر اس سکول کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اس پراجیکٹ کے ڈونر فیروز غلام حسین تھے ۔انہوں نے اپنے دست مبارک سے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔اس پروقار تقریب میں لیفٹنٹ کرنل انجم مشتاق نے بھی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ریجنل کونسل لوئیر چترال کے پریزیڈنٹ ظفرالدین نے کی ۔

 

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسرامتیاز مومن، ہیڈ آف ایجوکیشن آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان آئین شاہ ، جنرل منیجر گلگت بلتستان اورچترال بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) خوش محمد خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی اس تقریب میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ابتدائی کلمات میں جنرل منیجر اے کے ای ایس پی بریگیڈئر ریٹائرڈخوش محمد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت اہم اور تاریخی دن ہے۔ کیونکہ کہ اس سرزمین پر ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔جو آنے والے وقتوں میں علاقے کی نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سنگ ِ میل ثابت ہوگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ آغا خان ہائیرسیکنڈری اسکول گرم چشمہ کی تعمیر کے منصوبے کی باقاعدہ اجازت شہز ادی زہرا غاخان نے 25 مئی کو اپنے مختصر دورۂ چترال کے موقع پر دی۔

انہوں نے اب تک آغا خان سکولوں کے لیے عطیات دینے والے افراد خاص طور پر اس جدید سہولیات سے آراستہ اسکول کے لیے زمین عطیہ کرنے والی کمیونٹی کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے اس کامیابی کے پیچھے کارفرما عوامل کا ذکر کرتے ہوئے چترال کی لیڈرشپ کی تعریف کی کہ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دہائیوں کی کوشش سے اپنے علاقے ایسی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے.

اس اسکول کے حوالے سے تفصیلی پرزنٹیشن دیتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کے ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ نے کہا کہ مذکورہ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ابتدائی تعلیم سے لے کر بارھویں جماعت تک ایک سیشن کے دوران ۱۳۰۰ سے زیادہ طلبہ پہلے شفٹ میں اور ضرورت پڑنے پر سیکنڈ شفٹ میں ۱۳۰۰ طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ان سکولوں میں آغا خان ایجوکیشن سروس کے زیر انتظام مصروف عمل ہائی سکولوں سے فارغ التحصیل طلبہ کے علاوہ دوسرے تعلیمی اداروں سے ثانوی تعلیم کی سند حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی قابلیت کی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔ سکول کی عمارت کی تعمیر ۲۰۲۷ کے اواخر میں مکمل ہوگی جبکہ پری پرائمری کلاسز کا اجرا پہلے سے ہوچکا ہے ۔

چیف انجینئر تنزیف شاہ نے کہاکہ عمارت کا نقشہ مجوزہ زمین کو قدرتی آفات کے تناظر میں، خوب چھان بین کرکے محفوظ قرار دینے کے بعد بنایا گیا ہے. یہ عمارت تعلیم کے جدید اور اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنا ئی جائے گی ۔ جس میں جدید طرز تعلیم کی سہولیات سے مزئین کمرہ جماعت، جدیدسائنسی الات سے لیس تجربہ گاہیں، کانفرس روم, کھیلوں کی سہولیات، شدید زمینی بھونچال کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور خدا نخواستہ آگ لگنے کی صورت میں بڑے نقصان سے محفوظ رہنے کی صلاحیت موجود ہوگی ۔

پروگرام کے خاص مہمان اور اس اسکول کے لیے فنڈ عطیہ کرنے والےفیروز غلام حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خود بھی اے کے ای ایس کاپیدوار ہوں۔ میری تعلیم اے کے ای ایس تنزانیہ میں ہوئی ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کی معیاری تعلیم کے فوائد میں پوری زندگی حاصل کرتا رہا۔ آج اس ادارے کی بنیاد اس یقین کے ساتھ رکھ رہا ہوں کہ یہ تعلیمی ادارہ آگے چل کر کئی نسلوں کی زندگی میں بہتری لانے کا سبب بنے گا اور علاقے کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔ آپ سب لوگوں نے جس شاندار انداز میں استقبال کیا میں اس کے لئے تہہ دل سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لفٹنٹ کرنل انجم مشتاق نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس ادارے کی تعلیمی خدمات کسی تعارف کے
محتاج نہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے لوگوں کا تعلیم سے لگاؤ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے علم حاصل کرنے کے اس لگاؤ کی وجہ سے چترال کے لوگ پورے ملک میں سب سے پرامن لوگ تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی علم کی وجہ سے اس دھرتی نے بہت سارے نامور سپوت پیدا کئے ہیں جن بھی فخر کیا جاسکتا ہے۔

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سی ای او امتیاز مومن نے کہا کہ یہ اسکول ہمارے بچوں کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم اکردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے فیروز غلام حسین اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فیاضانہ کردار کو خراج ِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں کو بنانا کسی فرد یا ایک ادارے کی بس کی بات نہیں ۔ اس کے لیے کمیونٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز متحد ہوکے کوشش کریں تو بات بنتی ہے ۔

 

تقریب کے آخر میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر ظفر الدین نے چترال کی ترقی میں ان تعلیمی اداروں کی اہمیت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ، ڈونرز اور آغا خان ایجوکیشن سروس کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 14

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 13

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 17

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 5

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 11 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 7 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 6 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 4 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 3

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 1

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 10

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 16

chitraltimes akesp aga khan higher secondary school garamchashma

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89491