کے ایم یو نے انسٹیٹیوٹ آف ہلیتھ سائنسز اسلام آباد میں الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے مختلف پروگرامات میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈ ٹیسٹ کا انعقاد
کے ایم یو نے انسٹیٹیوٹ آف ہلیتھ سائنسز اسلام آباد میں الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے مختلف پروگرامات میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔
آئی ایچ ایس اسلام اباد کا عملہ مختلف طبی تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سخت محنت کر رہے ہیں: انعام اللہ خان وزیر
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور نے میں اپنے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزاسلام آباد میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔ اس ٹیسٹ میں پورے پاکستان سے694 طلباء، طالبات شریک ہوئے۔ کے ایم یو کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کے دوران شفافیت کو ترجیح دی اور طلباء کو تمام ترسہولیات فراہم کیں تاکہ امتحانی ماحول کو شفاف بنایا جا سکے۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں میں کیا جائے گا، اور طلباء،طالبات اپنا نتیجہ انہیں cat.kmu.edu.pk کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔
امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے رجسٹرارکے ایم یو انعام اللہ خان وزیر، پروفیسرحیدر دارین ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمشن محمد ارشد خان، سہیل احمد ڈائریکٹر آئی ٹی شیخ عاطف محمود ڈائریکٹر آئی ایچ ایس اسلام آباد اور ساتھ ہی انتظامی عملہ اور فیکلٹی ممبران نے ٹیسٹ کے انتظامات کی نگرانی کی۔ رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر نے آئی ایچ اسلام آباد کیمپس میں طبی تعلیم میں اہمیت کی وضاحت کی۔انھوں نے کہا کہ طلباء، طالبات کے لیے پورے پاکستان سے اسلام آباد کو اپنی تعلیمی روایت بنانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کے ایم یو آئی ایچ ایس اسلام آباد کی عزمیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایچ ایس اسلام اباد کا عملہ مختلف طبی تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سخت محنت کر رہا ہے جس سے پورے پاکستان کے طلباء، طالبات کو سنہری مواقع فراہم ہوتے ہیں۔یہ امر قابل ذکر رہے کہ ان طلباء کے لئے دو اضافی ٹیسٹ ارینج کئے جائیں گے جو کسی بھی وجہ سے مذکورہ ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوئے تھے طلباء کے لئے ان ٹیسٹوں میں شمولیت لازمی اور حتمی تصور ہوگی۔ یاد رہے کہ کے ایم یو اسلام آباد کیمپس اپنی پرانی بلڈنگ سے ایک جدید بلڈنگ واقع اولڈ آبا سین یونیورسٹی بلڈنگ میں شفٹ ہوگیا ہے جہاں طلبہ کو جدید سہولیات میسر ہونگی۔
نو تعینات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر عبدالوحید خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پشاور(سی ایم لنکس)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر عبدالوحید خان بیٹنی نے بطور ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ گریڈ 19 کے مینجمنٹ کیڈر کے افسر ڈاکٹر عبدالوحید اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور تعینات تھے جبکہ اپنی 27 سالہ سروس کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ محکمہ صحت کیلئے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک اور ڈی ایچ او ٹانک آفس میں بھی سروس دے چکے ہیں۔ وہ گورنر سیکرٹریٹ میں بطور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن بھی رہ چکے جبکہ ایم ایس سنٹرل جیل ہسپتال پشاور بھی رہ چکے ہیں۔