Chitral Times

کینسر میں مبتلامریض بچے کا امداد کی اپیل

جس نے کسی انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانوں کی جان بچائی (القرآن)
دروش اوسیک سے تعلق رکھنے والے غریب خاندان کا یہ بدقسمت پھول کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہے اور کئی روز سے علاج کے لئے پشاور میں گھوم رہا ہے۔ان کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے شوکت خانم کے انتظامیہ بھی ان کو ٹرخا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عارف اللہ ولد سلطان محمد دروش کے گاوٰں اوسیک سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کئی روز سے پشاور کے ہوٹل میں اپنے والد کیساتھ مقیم ہے۔شروع میں 38 ہزار قرض لے کر شوکت خانم میں ٹسٹ کے لئے جمع کئے تھے، مزید اخراجات نہ ہونے کے باعث علاج کرنے سے قاصر ہے۔اسلیے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ حسب توفیق براہ راست یا سماجی کارکن عباس حسین موبائل نمبر 03451919545 اکاوٗنٹ نمبر 09777900299603 حبیب بینک دروش برانچ کے ذریعے اپنی امداد پہنچا سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14002