ڈپٹی کمشنراپرچترال کی مستوج خاص کے مقام پر کھلی کچہری، لوگوںنے مسائل کے انبارلگادئیے
مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلی دفعہ مستوج خاص کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا. جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اورغیرسرکاری اداروںکے سربرہان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مستوج، تحصیل نائب ناظم مستوج فخرالدین ودیگر منتخب ممبران ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفیٰ ، سردار ولی وممبران تحصیل کونسل محسن شاداب ودیگر بھی موجود تھے. کھلی کچہری میںمستوج خاص کے علاوہ ملحقہ علاقوںسے بھی عمائدین کثیر تعداد میںشرکت کی.
علاقے کے عوام نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر کے سامنے مسائل کے انبار لگادئے. جن میںخصوصی طور پر پی ٹی سی ایل کیبل بچھانےکے نام پر چترال مستوج وشندورروڈ کی تباہی اورآرایچ سی ہسپتال مستوج کی حالت زارقابل ذکر تھے.
مقرریں نےکہاکہ سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کیلئے فائبرآبٹک بچھانے والا ٹھیکہ دار نے چترال مستوج روڈ کوکھنڈرات میںتبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف معمولی بارش میں گاڑیاں کیچڑ میںدھنس جاتی ہیں. تودوسری طرف چترال مستوج روڈ کی مسافت بھی بڑھ گئی ہے . جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروںکے ساتھ مسافروںکی مشکلات میںبھی اضافہ ہوگیا ہے . جس پر ڈی سی نے موقع پر متعلقہ ایس ڈی اوسی اینڈ ڈبلیو سے جواب طلب کیا توانھوںنے بتایا کہ چند دنوںکے اندر چترال مستوج روڈ کی صفائی کیلئے ٹینڈر طلب کیا جارہاہے . تاکہ اس روڈ کو اصلی حالت میںدوبارہ بحال کیا جاسکے.
علاقے کے عوام نے آرایچ سی ہسپتال مستوج کی حالت زارپر بھی انتہائی غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کیلئے مذکورہ ہسپتال کو آغاخان ہیلتھ سروس کے حوالہ کیاگیا تھاوہ دھرے کہ دھرے رھ گیا ہے . صرف فیس کو بڑھانے کے ساتھ کوئی سہولت موجود نہیں، مریضوںکو علاج کیلئے مجبورابونی یا چترال منتقل کیا جاتا ہے . جہاںسڑک کی ناگفتہ حالت کی وجہ سے انکی حالت مذید بگڑجاتی ہے . انھوںنے ہسپتال کیلئے ڈاکٹر، ایمبولینس کی مطالبے کے ساتھ ہسپتال کے فیسوںمیں بھی خاطرخواہ کمی کرنے کا بھی مطالبہ کیا . جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی حکام ایم اویو کے مطابق تمام سہولہات بمعہ ڈاکٹرز پوراکرنے کے پابند ہیں. اورفیس میںکمی کیلئے بھی کمیٹی بنائی جائیگی . جو موجودہ فیسوںکا ازسرنو جائزہ لیگی. اورمناسب فیس تعین کریگی. جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج وقتافوقتا ہسپتال کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیںگے.
کھلی کچہری میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ناقص واٹر سپلائی اسکیم اوربجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے بھی چھٹکارہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا. علاقے کے عوام نے مستوج ودیگر ملحقہ بازاروںمیں اشیاء ضروریہ کی قیمتوںپرکنڑول کیلئے کاروائی کا مطالبہ کیا . جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام کو حکم دیا کہ وہ بازارکی روزانہ چیکنگ کو یقینی بنائیں . ڈی سی نے اے سی مستوج کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میںمتعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے فوری طور پر علاقے میں پرائس مجسٹریٹ تعین کرے.اورروزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ کی جائے.
اسی طرح مسافربردار گاڑیوںکی کرایوںکو بھی قانون کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیاجس پر انھوںنے اے سی مستوج کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرنے کیلئے فوری عمل کرے. اسی طرح نادرا موبائل سروس کا مطالبہ کیا گیاجس پر ڈی سی نے نادرا حکام سے بات کرکے موبائل سروس کی ابندوبست کرنے کی یقین دہانی کی.
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کو دوبارہ دھرایا کہ وہ نوزائدہ ڈسٹرکٹ کو ایک مثالی ضلع بنانے کیلئے اپنی ہرممکن کوشش کریں گے .
اس موقع پر آر ۔ایچ۔ سی مستوج کے بارے شکایت کا جواب دیتے ہوئے ڈسٹرک ہیلتھ افیسر چترال حیدر الملک نے کہا۔ کہ ار۔ایچ۔سی مستوج محکمہ، اے۔کے ۔ایچ۔ایس۔پی اور عوامی شراکت سے عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ یہاں کسی ایک کو موردِ الزام ٹھرانا موزون نہیں۔فیس مقرر کرنے اور سہولیات بہتر بنانے میں کلیدی کردار عوام کی طرف سے منتخب کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔ اگر اس میں کوئی مسئلہ ہے تو کمیٹی کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ متحرک ہوکر اپنے حصے کا کام کریں۔ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال میں صحت کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یقیناً کچھ کوتاہیان ضرور ہونگے اس کا مقصد ہرگیز یہ نہیں کہ شراکت دار اپنے فرائض سے غافل ہے ۔ اگر کمیٹی کی کوئی تجاویز پر مثبت ردِ عمل نہیں ہو رہی ہے۔ تو کمیٹی اپنے تحفظات بالائی حکام تک پہنچا سکتا ہے ۔
آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل منیجر معراج الدین بھی موقع پر موجود تھے. جنھوںنے ادارے کے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یقینا اداروں سے بھی کچھ کوتاہیاں ہو سکتی ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ادارہ جو سہولیات صحت کے شعبے میں عوام کو باہم پہنچا رہا ہے انہیں یکسر نظر انداز کر کے صرف خامیوں کی ہی نشاندہی کی جائے ۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو سہولیات ادارہ عوام کے لیے مہایا کیے ہیں ان کا بھی کچھ تذکرہ ہو۔آغا خان ہیلتھ سروس ناگفتہ بہ حالات میں جو سہولیات صحت کے شعبے میں عوام کو دے رہی ہے وہ کوئی پوشیدہ نہیں۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جب مستوج پہنچے تو عوام مستوج نےان کا پرتباک استقبال کیا. عوام مستوج کی طرف سے سپاسنامہ ویلج ناظم مستوج گل محمد شامی نے پیش کیا. انھوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اورتمام مہمانوںکو مستوج آمد پر خوش آمدید کہا اورعلاقے کے مسائل سے انھیںاگاہ کیا. ویلج ناظم نے بونی مستوج روڈ کی حالت زار ودیگر چیدہ مسائل ڈپٹی کمشنر کو گوش گزارکیا. اورمستوج میں نئے ڈسٹرکٹ کے سیٹ آپ کی منتقلی کا بھی مطالبہ کیا.
بعدازن ڈپٹی کمشنراپرضلع چترال شاہ سعود آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل منیجرمعراج الدین کے ہمراہ آرایچ سی مستوج کادورہ کیا .اس موقع پرمتعلقہ ڈاکٹرنے ہسپتال میں موجودجدیدآلات ،لیبارٹی دیگرسہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال ہسپتال میں صفائی اور موجود سہولیات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید اس میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔