Chitral Times

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا شادر ریشن روڈ کادورہ، سڑک کو بچانے کے لئے دریا کا رُخ دوسری طرف موڑنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت 

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا شادر ریشن روڈ کادورہ، سڑک کو بچانے کے لئے دریا کا رُخ دوسری طرف موڑنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب خان خلیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مڑکہو/تورکہو کے ہمراہ اج شادر ریشن کا دورہ کیا جہان چترال بونی روڈ دریائے یارخون کے مسلسل کٹائی سے متاثر ہورہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،ے حکام کو موقع پر بلایا اور ان کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر دریا کا رخ دوسری طرف موڑنے کے لئے کوئی مناسب اقدامات اٹھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایریگیشن اور محکمہ سوئل کنزرویشن کو بھی ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد دریا کا رخ موڑنے کے کام کا اغاز کریں تاکہ روڈ محفوظ ہوں۔

 

chitraltimes dc upper chitral visit reshun shadar road 2 chitraltimes dc upper chitral visit reshun shadar road 3

chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun cutt off

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92592