Chitral Times

خیبر پختونخوا پولیس میں کانسٹیبل، ٹریفک کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے جسمانی امتحان کا مرحلہ مکمل

Posted on

خیبر پختونخوا پولیس میں کانسٹیبل، ٹریفک کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے جسمانی امتحان کا مرحلہ مکمل

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مجموعی طور پر2400آسامیوں لیے40054 امیدواروں نے ایٹا خیبر پختونخوا کے تحت آن لائن درخواستیں جمع کیں۔ ان درخواستوں گزاروں میں سے ہزارہ ڈویژن سے 14454، بنوں ڈویژن سے6192، ڈی آئی خان ڈویژن سے 3497، کوہاٹ ڈویژن سے 3280، مالاکنڈ ڈویژن سے 600، مردان ڈویژن سے3515 اور پشاور ڈویژن سے 8448 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ امیدواران کی سہولت کے پیش نظر ان کے قریب ترین شہروں میں ایٹا کے زیر اہتمام کل 09امتحانی مراکز میں جسمانی ٹیسٹ کا منعقد کیا گیا۔11 دن تک جاری رہنے والے ان جسمانی امتحانات میں مجموعی طور پر 13110 امیدوار آئندہ مرحلے میں جانے کے لئے موزوں قرار پائے گئے جبکہ 19773 امیدوار اگلے مرحلے میں جانے سے ناکام رہے۔

 

7051 امیدوار جسمانی امتحان میں غیر حاضر رہے۔ دوران ٹیسٹ 112 امیدوار جعل سازی کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اورمنظور شدہ SOP کے تحت ان پر کسی بھی سرکاری نوکری کے لئے اپلائی کرنے پر دوسال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ دوران امتحان محکمہ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے رکھے جبکہ ریسکیو سروس 1122 نے بھی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امیدواروں کو حسب ضرورت میڈیکل تعاون مہیا کیا۔ کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لئے بھی فوری اقدامات کئے گئے تھے اورکسی بھی شکایت کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا۔جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ مورخہ 06 اکتوبر 2024 کو صوبے کے 9 شہروں کے امتحانی مراکز میں منعقد کیا جائیگا جس کے لئے امیدواران کو رول نمبر جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کوالٹی چیک کے پراسس میں سے گزریں گے جس کے بعد ان کے میرٹ لسٹیں ایٹا اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام امتحانی مراکز میں انجام پانے والے ہر مرحلے کی باقاعدہ فلم بندی کی گئی ہے جو کسی بھی مرحلہ پر ریویو کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔محکمہ پولیس کو امیدواران کی فائنل میرٹ لسٹ بھیجنے سے پہلے ایٹا کی نظر ثانی کمیٹی تمام پراسس کا جائزہ لے گی اور اگر کسی امیدوار کو کسی بھی مرحلے پر کوئی شکایت ہو تو وہ نظر ثانی کمیٹی سے رجوع کر سکتا ہے۔

 

 

 

chitraltimes eata police test result

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
93876