اُس نے کہا تم ہیرا بن جاؤ
میری خواہش ہے کہ
جب کوئی تمہیں دیکھے
تو تم سے پھوٹتی روشنی دِکھے
جہاں بھی تم کو دیکھوں
ہر طرف رنگ اور روشنی ملے
میں نے اُس کی خواہش کی تکمیل کی
میں ہیرا بن گئی
لیکن وہ بھول گیا
مجھے ہیرے کی چاہ میں
پتھر بنا گیا
Posted in شعر و شاعریTagged اُس نے کہا تم, ڈاکٹر شاکرہ نندینی
49720