Chitral Times

چپاڑی، امتحان میں‌ کم نمبرآنے کا صدمہ، ایک اورذہین طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

مستوج (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاوں چپاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک اور ہونہار طالبہ نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ بجھا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چپاڑی کے رہائشی فاروق صوبیدار کی بیٹی مسماۃ سبرینہ نے دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے ۔وہ مقامی کالج میں ایف ایس سی کی طالبہ تھیں۔
ذرائع کے مطابق وہ اپنی سکول میں انتہائی ذہین اور لائق طالبہ تھیں اورہمیشہ فسٹ پوزیشن لیتی رہی ہے ۔ تاہم گزشتہ کسی امتحان میں نمبر کم انے پر وہ ڈپریشن کا شکارہوکر ذہنی مریضہ بن گئی تھی۔ اور ہمیشہ کم نمبرآنے کا شکوہ کرتی رہتی تھی. والدین نے ان کی علاج ملک کے بہترین ہسپتالوں سے کروارہے تھے۔ اور گھر میں بھی ان کی دیکھ بھال کی طرف خصوصی توجہ تھی ۔ مگر گزشتہ دن والدین کسی ضروری کام کے سلسلے میں بریپ گئے ہوئے تھے ۔ جس پر موقع ملتے ہی متوفی نے کھوژ پل سے دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ جس کی لاش کو دریا سے نکال کرآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ ایک ذہین طالبہ کی خودکشی پرعلاقے میں افسردگی اورہرآنکھ اشکبارہے.
یادرہےکہ سال 2019میں‌کسی طالبہ کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
19144