Chitral Times

چلغوزہ کون سمیت ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے ۔ رحمت الہی سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل

چلغوزہ کون سمیت ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے ۔ رحمت الہی سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے ڈی ایف او چترا ل سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔کہ چترال میں جلانے کیلئے جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی میں کمی لانے کے مقصد کے تحت چلغوزہ کےکون ضلع سے باہر لے جانےپر پابندی لگائی جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں چلغوزہ کا بہت بڑا کاروبار ہوتا ہے ۔ اورغریب لوگوں کی آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔ تاہم اگر چلغوزہ کےکون باہر لے جانے پر پابندی لگا کر انہیں چترال میں کھول کر صرف دانےلے جانے کی اجازت دی جائے ۔ تو کئی غریب لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے مزید کھل سکتےہیں ۔ اور سینکڑوں افراد کوچلغوزہ کے کون کھولنےکی مزدوری ملے گی ۔ جس سے چترال کے غریب لوگوں کا چولہا جلے گا ۔ رحمت الہی نے کہا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل فارسٹ کمیٹی چترال کی حیثیت سے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کرایا تھا ۔ جس کے تحت چلغوزہ کون سمیت ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی سے تمام چترال کےلوگ متفق تھے ۔ کیونکہ چلغوزہ کے کون جلانے کے کام آتےہیں ۔ اور لوگ ان سے ایندھن کی ضروریات پوری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ڈی ایف او چترال خصوصی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس لئےپر زور مطالبہ ہے ۔ کہ ڈی ایف او چترال چترال کے بہتر مفاد میں چلغوزہ کون سمیت ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگا کر غریب لوگوں کیلئے مزید مزدوری پیدا کرنے میں تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بچانے میں بھی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے محکمہ فارسٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ چلغوزہ کے جنگلات کی افزائش کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔اور ٹائم سے پہلے چلغوزہ اُتارنے پر پابندی لگائی جائے،

 

chitraltimes chalghoza con

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93482