Chitral Times

چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کی غیر حتمی فہرست جاری ، اقرا ایواڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ مولانا خلیق الزمان

چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کی غیر حتمی فہرست جاری ، اقرا ایواڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ مولانا خلیق الزمان

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں چترال بھر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی غیر حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔چترال کے معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق گورنمنٹ سکولوں کے اسٹوڈنٹس میں ہائی سکول ورکوپ کے طالب علم عبد الباسط ولد عبد الغفور نے1115نمبر لیکر چترال کے دونوں اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح ہائی سکول بلچ کے جنید احمد ولد فتاح الدین نے 1112 نمبر لیکر دوسری جبکہ سیما سعید دختر سعید اللہ ہائی سکول سنوغر نے1108 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح پرائیویٹ سکولوں کے طلباو طالبا ت میں اقبال ماڈل سکول ایون لوئیر چترال کے طالب علم سعود مسعود نے1133نمبر لیکر دونوں اضلاع کے پرائیویٹ طلباو طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اسی طرح دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طالب علم حماسعید نے نے 1127 نمبر لیکر دوسری اور الخدمت سکول اینڈ کالج قتیبہ دنین کے طالبہ عشاٗ علی نے 1124 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح کالاش کمیونٹی میں روبینہ بی بی دختر اعظم خان گورنمنٹ ہائی سکول بریر نے 1079 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

دریں اثنا شاہی خطیب  مولانا خلیق الزمان نے کہا ہے کہ ہر سال چترال کی سطح میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اقراء ایوارڈ اور انعامی رقم سے نوازا جاتا ہے۔ حسب سابق اس سال 2024 کی تقریب تقسیم انعامات و اقراء کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ تاہم اس سے قبل یہ اعلان ضروری ہے کہ پوزیشن ہولڈرز کی حتمی تفصیل جاری کی جائے۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق پوزیشن ہولڈرز طلباء کی تفصیل ذیل ہے۔ جو دو کیٹیگریز یعنی سرکاری سکولز الگ اور پرائیویٹ سکولز الگ ہیں۔

موصول شدہ اس تفصیل میں سے جن پوزیشن ہولڈرز کے نام شامل نہ ہوں یا ذیل میں شامل طلبہ سے کسی اور طالب علم کے نمبرز زیادہ ہوں اور انکی ہمیں اطلاع نہ ہو براہ کرم ایک ہفتے کے اندر اندر ہمیں مطلع کریں ۔ بصورت دیگر اس تفصیل کو حتمی سمجھا جائے گا۔

 

chitraltimes matric position holders detials chitral

 

 

chitraltimes matric position holders detials chitral

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92541