Chitral Times

چترال پولیس کے سینیر آفیسرانسپکٹر عبد الواحد مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش، الوداعی تقریب میں  ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز لگایے گیے

Posted on

چترال پولیس کے سینیر آفیسرانسپکٹر عبد الواحد مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش، الوداعی تقریب میں  ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز لگایے گیے

لویر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) لوئر چترال پولیس کے انسپکٹر عبدالواحد ایس ایچ او تھانہ آیون کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ الودعی تقریب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشن نے انسپکٹر عبدالواحد کو ڈی۔ایس۔پی۔ رینک کے اعزازی بیجیز لگائے۔ تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ لوئر چترال ناصر محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس کے علاوہ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ و دیگر پولیس افسران اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر عبدالواحد ایک ایماندار اور مخلص انسان ہے جس نے اپنے سروس کے دوران ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ سے عوام اور ادارے کے درمیان ایک بریج کی طرح اہم کردار ادا کیا ہے عبدالوحید خان ادارے کے دیگر اہلکاروں کیلئے رول ماڈل ہے اور اس جیسے افیسر پر پورے محکمہ کو ناز ہے جنہوں نے ہمیشہ بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے اپنے فرائض انتہائی احسن طریقے سے نبائے ہیں۔

ایس۔ایس۔پی انوسٹگیشن محمد خالد خان نے سبکدوش ہونے والے افیسر کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انسپکٹر عبدالوحد ایک قابل اور انتہائی فرض شناس افیسر تھا اس کے ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک قابل افیسر سے محروم ہوگیا ہے۔

تقریب میں شامل عمائدین علاقہ نے ریٹائرد ہونے والے افیسر کے علاقے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آئیندہ کی زندگی ,صحت اور سلامتی کے ساتھ گزرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے افیسر کو یادگاری شیلڈ دی اور تحائف پیش کئیں۔ اس موقع پر تھانہ ایون پولیس آفیسران و جوانان اور مقامی عمائدین سےکھچا کھچ بھرا ہو ا تھا ۔ اور یہ اپنی نوعیت کی سب سے منفرد الوداعی تقریب تھی ۔ جسے حاضرین نے ڈی پی او چترال کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار دیا ۔

chitraltimes sho abdul wahid retired farewell program 3

chitraltimes sho abdul wahid retired farewell program 1 chitraltimes sho abdul wahid retired farewell program 2 chitraltimes sho abdul wahid retired farewell program 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71447