چترال ٹریفک پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ ۔کمانڈنٹ /ضلع ناظم
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اورڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس چترال کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں ٹریفک انچارج چترال ایس آئی فضل کریم کاکردار قابل ستائش ہے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے دن رات ایک کر کے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں محنتی اوردیانتدارافسران کی کمی نہیں ہے اور ایسے ہی افسران کی وجہ سے پولیس کامورال بلندہے جن کی حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزیدنکھارپیداہوگا۔انہوں نے کہا کہ چترال پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے جوکہ ہر شہری کی ذمہ دار ی ہے اور اسی طرح معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کراجتماعی طریقے سے حادثا ت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پرضلع چترال میں ٹریفک پولیس کی بہترکارکردگی پرٹریفک انچارج ایس آئی چترال فضل کریم کی بہترین کارکردگی پررتعریفی اسناد سے نوازاگیا۔