Chitral Times

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام’سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس‘ مرکزی رہنماؤں شرکت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام’سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے روز چترال پریس کلب میں منعقدہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ‘سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس ‘سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور مجلس کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہر مسلمان کی عقیدے کا لازمی جزو ہے اور دنیا میں مسلمان اپنی جان سمیت ہر چیز سے دستبردار ہوسکتا ہے لیکن ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ انگریزوں نے برصغیر پاک وہند میں اپنی قوت و جبروت کے بل بوتے پر اس عقیدے پر حملہ کرنے کی بھر پور کوششوں میں بری طرح ناکام رہا اور امریکہ سمیت تمام کفار قوتین جان لیں کہ رہتی دنیا تک یہ عقیدہ مسلمانوں کا قیمتی متاع ہے جس کا وہ ہر صورت میں دفاع کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمہ کذاب سے لے کر غلام احمد قادیانی تک جس نے بھی نبوت کی دعویداری کی مذموم کوشش کی، اسے دنیا میں رسوائی اور ذلالت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور تاریخ عالم میں ان کے اور ان کے حامیوں کو انتہائی منفی کردار کے طو ر پر محفوظ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے خلاف مسلمانوں کے تمام مکتبہ ہائے فکر کے علمائے کرام مولانا رشید گنگوہی سے لے کر مولانا نذیر دہلوی، احمد رضا خان بریلوی اور اہل تشیع کے علی الخیر ی تک سب نے برابر جدوجہد کرکے غلام احمد قادیانی کے مذموم چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور یہ اسی جدوجہد کا تسلسل ہے کہ 1974ء میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں باقاعدہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اور اقلیت قرار دے دئیے گئے جوکہ تحریک ختم نبوت کی غیر معمولی کامیابی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان اپنی پیدائش سے لے کر موت تک تحریک ختم نبوت کا سپاہی ہوتا ہے اور جب تک سورج چاند موجود ہیں، کوئی مائی کا لعل خاتم الانبیاء کو چیلنج نہیں کرسکے گااور پاکستانی پارلیمنٹ میں پاس شدہ اس قانون میں زیر کو زبر میں بدلنے کی بھی کسی قادیانی یا اس کے ایجنٹ کا مجال نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاتم الانبیاء کے گرویدہ مسلمانوں کے دیس پاکستان کے ہر ضلعے میں معروف واقع معروف چوراہا یا چوک کو ختم نبوت چوک کا نام دیا جائے اور چترال کے سات تحصیلوں میں بھی ایک ایک چوک کو یہ مبارک نام دے کر چترال کے غیور مسلمانوں کی جذبات کی ترجمانی کی جائے۔

اس سے قبل مرکزی مبلغ قاضی احسان احمد اور شیخ الحدیث مولانا حسین احمد نے بھی ختم نبوت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ ناموس رسالت کے لئے ہر شعبہ زندگی کے افرا دکو اس محنت میں شامل ہوکر اپنے آپ کو شفاعت رسول اور ان کے دست مبارک سے حوض کوثر کا پانی پینے کا حقدار بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صحافی سے لے کر استاذ اور پارلیمنٹرین تک سب پر فرض ہے کہ وہ ختم نبوت اور خاتم الانبیاء کے ناموس کو اپنی زندگی کا مقصد بنالے۔

چترال پریس کلب سے قبل گزشتہ ایک ہفتے سے ضلعے کے مختلف تحصیلوں میں اس نوعیت کے خاتم الانبیاء کانفرنسوں کا انعقاد کیا جن میں دروش (28جولائی)، شاہی مسجد چترال اور جامع مسجد موژگول موڑکھو (30جولائی)، ریحانکوٹ اور گرم چشمہ (یکم اگست) شامل ہیں۔ چترال پریس کلب میں منعقدہ پروگرام میں جے یو آئی کے سابق امیر قاری عبدالرحمن قریشی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ اور تاجر اور وکلاء برادری سے کثیر افراد نے شرکت کی۔

chitraltimes khatimul anbia serat confrence chitral3
chitraltimes khatimul anbia serat confrence chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51055

ضلعی انتظامیہ سے اپیل – شمس علی سعودیہ

جناب ایڈیٹر صاحب سلام علیکم

چترال ٹائمز کے وساطت سے چترال کے ہیلتھ اتھاریٹز اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں لوگ جن میں فیملیز بھی شامل ہیں ۔خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں یا فیملی ویزوں پر رہتے ہیں۔یہ لوگ پاکستان آکر واپس جا نہیں سکے ہیں ۔

وجہ یہ ہے کہ چائنہ ویکسین ان ممالک میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔  آسٹرازینکہ اورفائزر  ویکسین خلیجی ممالک ( سعودیہ کویت وغیرہ ) میں رجسٹرڈ ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اسٹرازینکہ اور فائزر ویکسین اگر موجود ہو تو خلیجی ممالک میں کام کرنے والوں یا فیملیز کو ہی پاسپورٹ ویزے دیکھ کر لگایا جائے ۔اگر موجود نہیں ہے توفہرست بنا کر  انتظام کیا جائے۔

ویکسن کی موجودگی کی صورت میں باقاعدہ  اس کا اعلان کرکے صرف ان کو ہی لگایا جائے ۔اس طرح سیکڑوں کی تعداد میں چترالی پاکستان جاکر پھنسے ہوئے ہیں۔واپس اپنے جگہوں پہ جاسکے ۔اور ان کے گھر کے چولہے جل سکے۔

سنے میں آیا تھا کہ لوکل رہنے والے بہت سارے لوگوں کو یہ ویکسین لگا یا گیا تھا۔ڈبلو ایچ او کے مطابق سارے ویکسین کی افادیت ایک ہی ہے ۔لکیں ہماری مجبوری یہ ہے کہ یہ ویکسن خلیجی ممالک میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

چترال اور پاکستان میں رہنے والوں کو چائنہ ویکسین لگایا جائے اور خلیجی ممالک میں رہنے والوں کو وہ ویکسین لگایا جائے جو وہاں رجسٹرڈ ہو۔

شکریہ کے ساتھ


شمس علی سعودیہ 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged , , , ,
50370

خیبر پختونخوا میں غیرمعیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کی شکایت کیلئے ٹال فری نمبرکا اجرا

خیبر پختونخواعوام غیر معیاری خوراک کے بارے میں ٹال فری نمبر0800-37432 پر شکایات جبکہ 0345-1009348
پر ویڈیو یا تصاویر بھیج سکتے ہیں۔


عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیر خوراک عاطف خان


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام کے صحت سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی اس سلسلے میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں ٹال فری نمبر کا قیام عمل میں لایا گیا جس پر کوئی بھی شہری غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کرسکتے ہیں۔ٹال فری نمبر 37432-0800 پر کال اور شکایات جبکہ واٹس ایپ نمبر 03451009348 پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے ہوٹل، ریسٹورنٹس یا دیگر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے ویڈیوز اور تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

ٹال فری نمبر کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر خوراک عاطف خان نے کہا کہ شکایت کے اندراج کے بعد فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکار 48 گھنٹوں کے اندر متعلقہ کاروبار کا معائنہ کرینگے اورمتعلقہ کاروبار کے انسپکشن کے بعد شکایت کنندہ کو کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا صوبائی وزیر نے خوراک سے جڑے افراد کو خبردار کیا کہ ملاوٹ ثابت ہونے پر کاروبار کی بندش، جرمانے اور قید وبند کی سزائیں دی جائیگی۔ عاطف خان نے مزید کہا کہ پورے صوبے میں ڈویژنل سطح پر فوڈ ٹیسٹنگ موبائل لیبز جلد شروع کر رہے ہیں جن کی مدد سے وقت ضائع کیے بغیر موقع پر ہی نمونے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , , ,
50150