Chitral Times

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چترال لوئیر انتظامیہ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ،

Posted on

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چترال لوئیر انتظامیہ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے چترال سٹی اور دروش سے ضلع کے اندر اور باہر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے

ٹریفک مجسٹریٹ خلیل اللہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نیا کرایہ نامے تیار کیا جو ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد لاگو کیا گیا۔

ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کرایہ نامہ ڈیزل/پٹرول کی فی لیٹر کی موجودہ قیمتوں تک کے لئے قابل عمل ہے۔ کرایہ ناموں کو ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑی کے اندرن مایاں جگہ پر چسپاں/ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔ڈرائیور/کنڈکٹر سب سواریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آنے کا پابند ہوگا۔لانگ روٹس پر چلنی والی گاڑیوں کا عملہ سواریوں کی مرضی کے بغیر غیر ضروری طور پر ہوٹلز میں قیام و طعام نہیں کریگا۔تمام ڈرائیورز حکومتی قوانین جیسے سپیڈ کی حد، لوڈ کی حد، سواریوں کی حد، فٹنس،پرمٹ، لائسنس وغیرہ لوازمات کی پابندی کریں گے۔ مذید کہا گی اہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کو اگر آپ مشاہدہ کریں تو گاڑی نمبر اور روٹ /اسٹینڈ کی تفصیل سمیت کرایہ نامہ میں دئے گئے نمبرز پر ضرور رپورٹ کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ کم سے کم وقت میں متعلقہ ڈرایئور کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ برائے شکایت فون نمبر 0943412519 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ دیر اپر نے بھی کرایہ نامہ جاری کردیا ہے ، جہاں دیر سے چترال کا کرایہ بھی شامل ہے، اور سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخ پر کرایہ وصول کیا جائے ، سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ وصولی کی صورت میں انتظامیہ کو فوری مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

 

 

chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 1 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 9 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 8 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 7 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 6 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 5 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 4 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 3 chitraltimes transport new fare dc lower chitral sep 24 2

 

 

chitraltimes transport fare dc dir upper

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93637