چترال شہر سے یارخون لشٹ جانے والی گاڑی بریپ کے مقام پر حادثے کا شکار ، دوبچوں سمیت چارافراد جان بحق جبکہ دس زخمی ہیں،
چترال شہر سے یارخون لشٹ جانے والی گاڑی بریپ کے مقام پر حادثے کا شکار ، دوبچوں سمیت چارافراد جان بحق جبکہ دس زخمی ہیں،
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہرسے اپرچترال کے دورآفتادہ گاوں یارخون لشٹ جانے والی گاڑی بریپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری ہے ، حادثے میں چارافراد جان بحق 10افراد زخمی ،زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداددینے کے بعد ریسیکیو 1122 کے ایمبولینس میں آرایچ سی مستوج اورتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی منتقل کردیاگیا ۔جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاریی ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں ڈرائیورشیرنادرسکنہ چیٹی ساربالائی یارخون ،زوجہ (ر)صوبیدارشیرولی سکنہ یارخون اور دو بچے جن کے عمراٹھ سے دس سال کے درمیان تھیں، شامل ہیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تنگ اورخستہ حال سڑک کے باعث پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں 17 افراد سوار تھے،.دریں اثنا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یارخون ویلی جانے والی اکثر گاڑیاں اورلوڈ ہوتی ہیں، آٹھارہ مسافروں کے ساتھ چھت پر چالیس سے پچاس من سامان بھی لوڈ کرتے ہیں اوریہ گاڑیاں چترال سے درمیانی رات نکلتی ہیں، جوکسی بھی پولیس اسٹیشن سے بچ کر صبح علاقے پہنچ جاتے ہیں، ، گزشتہ رات کا حادثہ ایک طرف سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت اور دوسری طرف اورلوڈ نگ کے باعث پیش آیا ہے، جہاں گاڑی بے ایک سائیڈ سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری ہے جہاں چارقیتمی جانیں ضائع ہوگئیں۔