چترال ؛ دو دن میں دو افراد دریائے چترال میں ڈوب کر جان بحق
چترال ؛ دو دن میں دو افراد دریائے چترال میں ڈوب کر جان بحق
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گزشتہ روز لوئر چترال دروش شیشی لشٹ سے دریا میں گرنے والے بچے کی ڈیڈباڈی کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے لوئر چترال کے مقام دروش اوسیک میں دریائے چترال سے ریکور کر کے THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ روز لوئر چترال دروش شیشی لشٹ سے تعلق رکھنے والے اکراش احمد ولد مقبول احمد عمر تقریبا گیارہ سال دریا میں گرنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے تاہم بچے کی ڈیڈباڈی کو دروش کے مقام اوسیک میں دریائے چترال سے ریکور کرکے THQ ہسپتال دروش لوئر چترال منتقل کردیا.یادرہے کہ دو دنوں کے اندر دریا ئے چترال میں ڈوب کر جان بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جبکہ گزشتہ دن مستوج سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد اشفاق سید آباد کے مقام پر دریا ئے چترال میں ڈوب پر جان بحق ہوگئے تھے، جنھیں بعد ازاں دریا سے نکال کر آبائی قبرستان مستوج میں سپرد خا ک کردیا گیا تھا۔