Chitral Times

پولو گراونڈ چترال میں گزشتہ تین دن سے جاری عالمی تبلیغی اجتماع پیرکے روز اجتماعی دعا کے ساتھ احتتام پذیر، اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں سہ روزہ اجتماع شروع

پولو گراونڈ چترال میں گزشتہ تین دن سے جاری عالمی تبلیغی اجتماع پیرکے روز اجتماعی دعا کے ساتھ احتتام پذیر، اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں سہ روزہ اجتماع شروع

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) پولو گراونڈ چترال میں گزشتہ تین دن سے جاری عالمی تبلیغی اجتماع پیرکے روز 10بجے اجتماعی دعا کے ساتھ احتتام پذیر ہوا جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 60ہزار سے ذیادہ فرزندان توحید نے شرکت کی جوکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے یہاں پہنچ گئے تھے۔ دعا کے وقت انتہائی رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے جب گناہوں کے احساس کی بوجھ تلے مسلمانوں نے اللہ رب العزت کے حضور اپنی گناہوں کی معافی کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہوئے زار وقطار روتے رہے اور پنڈال کے اندر آہوں اور سسکیوں کی آوازوں نے ایک عجیب ماحول پیدا کردی۔ اجتماعی دعا کے فوری بعد مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تبلیغی حضرات اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ مقامی اڈوں میں زبردست رش دیکھنے میں آئی۔
اجتماع میں شرکت کرنے والوں نے اجتماع گاہ کی انتظامات اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پیسکو نے اجتماع کے دوران ایک لمحہ کے لئے بھی بجلی بند نہیں کی جس کی وجہ سے چترال ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہا جسے اہالیان چترال اجتماع کی برکت قرار دے رہے ہیں۔ اجتماع کے دوران اور احتتام کے وقت ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا جس کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی رش پیدا نہیں ہوئی۔

دریں اثنا پیر کے دن نماز عصر کے بعد  اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے پولو گراونڈ میں سہ روزہ  تبلیغی اجتماع شروع ہوگئی ہے جہاں اپرچترال سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہے۔  جبکہ رائیونڈ سے آئے ہوئے بزرگان اورعلما کرام بھی بونی پہنچ چکے ہیں۔

 

chitraltimes chitral tablighi ijtimagh pologround concludes 3

chitraltimes chitral tablighi ijtimagh pologround concludes 2 1

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93535