ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بادل برسنے کا امکان، پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، شیری رحمن
ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بادل برسنے کا امکان، پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، شیری رحمن
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 25 سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اس سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں 26 جون سے 29 جون کے درمیان آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بادل برسنے کا امکان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، راولپنڈی، لوئر دیر میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گلیات اور کھوئی رٹہ میں بھی بادل برسے۔محکمہء موسمیات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔نوکنڈی 48، سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں 43، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں 41، اسلام ا?ٓباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔