Chitral Times

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچررز کی اسامیوں کو حتمی شکل دیدی

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار انگلش کی 23 آسامیوں ،خاتون لیکچرارزوالوجی کی 17 آسامیوں، خاتون لیکچرار اُردو کی 26 آسامیوں اورکامرس کالجز میں خاتون لیکچرار انگلش کی پانچ آسامیوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اوراس سلسلے میں اپنی سفارشات 25 اور30 اپریل 2018 کو متعلقہ محکموں کو بھیج دی ہیں۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ پریس ریلیززمیں کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , , , , , , , ,
9514

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچررزکی اسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار جغرافیہ کی سترہ اسامیوں ، خاتون لیکچرار قانون ( بی پی ایس۔17) کی پندرہ اسامیوں اور محکمہ معدنیات و معدنی ترقی میں رائلٹی انسپکٹر ( بی پی ایس۔11) کی ایک اسامی پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات 5،اپریل2018کو متعلقہ محکموں کو بھیج دی ہیں۔اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے کیا گیا۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر پی ایم ایس اور تحصیلدار ،نائب تحصیلدار کی آسامیوں کے لئے قابلیت ٹیسٹ کاسنٹرسرحد یونیورسٹی سے تبدیل کردیاہے ۔تمام امیدواروں کواپنے ای لیٹرز خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ سے دوبارہ ڈاؤ ن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کااعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیاہے

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8582