Chitral Times

پاکستان جوڈیشل ایمپلائی ایسوسی ایشن ضلع چترال کے انتخابات مکمل، شمس القادر صدر منتخب

پاکستان جوڈیشل ایمپلائی ایسوسی ایشن ضلع چترال کے انتخابات مکمل، شمس القادر صدر منتخب

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)ال پاکستان جوڈیشل ایمپلائی ایسوسی ایشن ضلع چترال کے انتخابات گذشتہ ہفتے منعقد ہوئے۔جس میں اپرچترال اور لوئر چترال کے مذکورہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے حصہ لیا۔انتخابات میں صدارت کے امیدوار شمس القادر لال نے اپنے مدمقابل امیدوار محمد علی خان کو 62کے مقابلے 106ووٹو ں سے شکست دے کر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔دیگر منتخب امیدواروں میں سنیئرنائب صدر رحمت اللہ،نائب صدر عبدالحلیم،جنرل سیکرٹری شجاع احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن،کمپیوٹر اپریٹر فضل رحیم،سیکرٹری اطلاعات وکھیل سفیراللہ،پریس سیکرٹری محمد زکریا اور آفس سیکرٹری سرور الدین شامل ہیں۔APJEAکے الیکشن کمشنرنے جیتنے والے امیدواروں کی نوٹیفیکشن جاری کردی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
94328