Chitral Times

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے۔وزیر زادہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے۔وزیر زادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری حقیقی آزادی کے لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی اور لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں تمام اقلیتی برادری متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لانگ مارچ کے حوالے سے اقلیتی برادری کے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینیٹر گودیپ سنگھ، رکن صوبائی اسمبلی روی کمار، ضلعی اور ریجن سطح کے پارٹی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے، اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور لائحہ عمل طے کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا، معاون خصوصی نے کہا کہ لانگ مارچ میں اقلیتی برادری عمران خان کو مکمل سپورٹ کریگی کیونکہ عمران خان کی لڑائی ملک کو بچانے کے لئے ہے اور ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ ہی اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے جس نے ابتک غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیابلکہ نیب ترامیم کے ذریعے اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کئے،، انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان لانگ مارچ کی کال دینگے تو اقلیتی برادری کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پائینگے کیونکہ اقلیتوں نے پہلے بھی ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں ساڑھے تین ارب روپے اقلیتوں کی فلاح و بہبوداور ترقی پر خرچ کئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے بچوں کو معیاری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67309

پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کی ہے۔ تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ وظائف دینے کا سلسلہ شروع کیا ۔ وزیراعلیِ 

Posted on

پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کی ہے۔ تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ وظائف دینے کا سلسلہ شروع کیا جبکہ جامع مساجد کے خطیبوں کے لیے ماہانہ وظائف میں بھی اضافہ کیا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی کے لئے عمران خان کے کردار اور خدمات کا عالم اسلام معترف ہے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس جیسے بین الاقوامی فورمز پر تحفظ ناموس رسالت کے لیے اور اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان نے ایک مجاہد کا کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو عمران خان کی کردار کشی کیلئے استعمال کرنا امپورٹڈ حکومت کا شرمناک عمل ہے۔ عمران خان ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے غیر متزلزل اور واضح الفاظ میں ناموس رسالت کا دفاع کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور اس سلسلے میں پوری مسلم امہ کے دلوں کی آواز بنے۔ عمران خان نے پوری دنیا پر واضح کیا کہ مسلم امہ اس قسم کے تعصب کو مزید برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ ایک غلام جماعت ہے جو کہ آزاد قوم پر حکمرانی نہیں کر سکتی۔ نوے کی دہائی میں مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ پر مسلح حملے کو قوم بھولی نہیں ہے۔ مریم نواز کا جھوٹ پوری قوم دیکھ چکی ہے، انہوں نے ابتک اس بات کا تعین نہیں کیا ہے کہ ان کا دادا غریب گھرانے سے تھا یا ارب پتی سرمایہ کارتھے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں محمود خان نے واضح کیا کہ عمران خان نے ملک میں حقیقی اسلامی اور فلاحی نظام قائم کرنے کے لیے ریاست مدینہ کو رول ماڈل بنا کر اقدامات اٹھائے۔پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کی ہے۔ تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کا ترجمہ متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ وظائف دینے کا سلسلہ شروع کیا جبکہ جامع مساجد کے خطیبوں کے لیے ماہانہ وظائف میں بھی اضافہ کیا گیا۔ مساجد میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 7370 مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر مساجد پر کام شروع ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ رواں سال ترقیاتی منصوبوں میں مدارس کی تعمیر نو اور ضلع بونیر، مانسہرہ اور دیر میں ماڈل مدارس کا قیام شامل کیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان کی جماعت حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اسلام کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ چند سیاسی جماعتیں اسلام کو اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال کرتی ہیں مگر وہ اپنی اس مفاد پرست چال میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ قومی اداروں پر شرمناک اور جھوٹے پروپیگنڈے سے قومی تشخص کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور چالیس چور مزید قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے، تعصب سے بھری جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو پورے ملک اور مسلم اُمہ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ہم چوروں اور عدالتوں سے مفرور لوگوں کی حکمرانی مزید برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65942

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیرزادہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیرزادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر ان کے ماضی کی محرومیوں کا ا زالہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چترال کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے دو اشخا ص اورمعروف قانون دان ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ اور سیف الدین ایڈوکیٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے نئے شامل ہونے و الوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے پارٹی مفلر پہناکرمبارک دی او رکہا کہ چترال میں اب پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور عوام سے محبت کو دیکھتے ہوئے دوسری سیاسی پارٹیوں کے ورکرزجوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ باشعور عوام جان گئے ہیں کہ پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور ان کے حل کئے کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک لوٹنے وا لوں کے خلاف جو جہاد شروع کیا گیا ہے اس کے تحت بڑے بڑے چوروں سے اربوں روپے وصول کرکے قومی خزانہ جمع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ عناصر کے ساتھ کسی بھی حال میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب تک ان سے پوری ریکوری نہیں کی گئی ہو۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت غربت کے خاتمے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے قومی وسائل کی ایک ایک پائی صحیح جگہ پر خرچ کر رہی ہے۔وزیر زادہ نے کہا کہ چترال میں پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے چترال کی پسماندگی کافی حد تک دور کر دی ہے جس سے چترالی عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد اور بڑھ گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
58587