Chitral Times

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں توسیع کی منظوری

Posted on

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں توسیع کی منظوری, صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کے لئیاضافی خصوصی عدالت کے قیام،

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں انسداد منشیات کے مقدمات نمٹانے کیلئے مکران ڈویڑن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے اور افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں 30 جون 2024 تک توسیع دینے کی منظوری دے دی، یہ کارڈ ہولڈر پاکستان میں سکولوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ کابینہ نے پی آئی کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون وانصاف کی سفارش پر صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کے لئے مکران ڈویڑن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی، اس خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ خصوصی عدالت میں اچھی شہرت کے ججز تعینات کئے جائیں اور استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

 

وفاقی کابینہ نے سیفران کی سفارش پر افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز کی معیاد میں یکم اپریل 2024 سے 30 جون 2024 تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ اس توسیع سے پی او آر کارڈ ہولڈرز پاکستان میں سکولوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے، ان پی او آر کارڈ ہولڈرز کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس کرنے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں اپنے وطن واپس بھیجا جائے گاجبکہ بغیر کسی شناختی کاغذات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس بھیجنے کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری نے کابینہ کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے 2 اپریل کو قومی و بین الاقوامی اخبارات میں اظہارِ دلچسپی کی دعوت کے اشتہارات شائع ہوچکے ہیں جن کی آخری تاریخ 3 مئی ہے اور اب تک متعدد کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کابینہ نے پی آئی کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت جاری کی۔سیکرٹری ایوی ایشن نیکابینہ کو پاکستان کے ہوائی اڈوں خصوصاً لاہور اور کراچی میں سہولیات کی بہتری کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ہوائی اڈوں پر سروس کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے اور سہولیات کی مزید بہتری پر کام جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ڈرون پالیسی کے حوالے سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے اور جلد کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے بورڈ کے چار بالحاظ عہدہ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسزکے18 اپریل 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قرار دیدیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قرار دیدیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا اور 2019ء سے آج تک ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، پونے دو ماہ کی اجتماعی کوشش سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کل سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس کی رپورٹ آئی، 2019ء میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں صرف سگریٹ اور بعد میں کھاد، چینی اور دیگر سیکٹر شامل کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فراڈ کے سوا کچھ نہ تھا، سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا، سنگین مذاق دیکھیے کہ سیمنٹ پلانٹ میں دو دو لائنوں پر سسٹم لگایا دیگر کو چھوڑ دیا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ طے کیا کہ 2019ء سے آج تک کے ذمہ داران کا تعین ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے عمل سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے، اربوں کھربوں کی آمدن آسکتی تھی مکمل طور پر برباد کیا گیا،، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاملے پر 72 گھنٹے میں کمیٹی رپورٹ دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری کے مالکان اچھے لوگ بھی ہوں گے، فیکٹری مالکان کو کہا گیا کہ آپ خود اپنے پیسوں سے یہ سسٹم لگا لیں، اس سے زیادہ فیکٹری مالکان کے وارے نیارے کیا ہوسکتے تھے، چینی پر دو سال سے اسٹیمپ کا سسٹم کیا اس میں دھوکا دہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ایک ارب چھوڑ کر دس ارب خرچ کرتا تاکہ ایک ہزار ارب خزانے میں آتے، 2019ء میں ایسی حکومت تھی جس نے سب پر ایک لیبل لگادیا تھا اور خود دودھ کے دھلے تھے، ایسی حکومت جو نہ جانے کہاں سے صاف چلی تھی اور گزری تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے معیشت کی یہ کشتی کنارے لگے گی، ایف بی آر اربوں کھربوں کماتا ہے یہ پیسے ضرور قومی خزانے میں آئیں گے، یہ پیسے قومی خزانے میں نہ لائے تو ہمیں حکومت کرنے کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بد دیانتی کیا ہوگی کہ معاہدے میں پنالٹی کلاز نہیں ڈالی گئی، ٹریک ٹریس سسٹم جیسا معاہدہ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، واجبات لینا ایف بی آر کا کام ہے وہ ان سے کہہ رہا ہے کہ خود ہی پیسا لگا کر واجبات ادا کردیں، سعودی عرب اور دیگر ممالک کیساتھ سرمایہ کاری پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21، جے یو آئی کی 11 اور مسلم لیگ کی 5 نشستیں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی 4، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

 

پہلی بیوی کو طلاق کے 9 دن بعد اسکی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

لاہور(سی ایم لنکس)لاہورہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کوغیرقانونی قرار دے دیا،تحریری فیصلے میں لکھا پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اسکی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے گیارہ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،لکھااسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی،میاں بیوی پرلازم ہے کہ فاسد شادی کے بارے معلوم ہوتے ہی جلد ازجلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہوجائیں،نہیں توقاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی آرکے مطابق مصورحسین نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے نودن بعد دوسری بہن سیشادی کی،عدالت نے عدت پوری کی یبغیربیوی کی سگی بہن سے شادی کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88020

وفاقی کابینہ کا اجلاس: 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

Posted on

وفاقی کابینہ کا اجلاس: 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کوششوں میں افواج، پولیس، پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔نوتشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے، اس سے قبل سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کو اس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر نئی عمارت میں فیڈرل کورٹس، ٹربیونلز منتقلی کی بھی منظوری دیدی گئی۔کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی، چیف ایگزیکٹو لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی سمری پر بھی غور کیا گیا، کابینہ نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ء کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کو ارسال کر دیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15،13اور 20 دسمبر کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

 

 

وزارت مذہبی امور کا حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بدھ کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث ”ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ“ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی۔عوام ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84010

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Posted on

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اْن کو اپنے گزشتہ روز کے پاک۔ایران سرحد کے دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی ذاتی دلچسپی اور وزیراعظم کی ذاتی نگرانی میں ایران سے100 میگا واٹ سستی بجلی کی درآمد کا منصوبہ قلیل مدت میں مکمل ہوا جوکہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھا۔ اس منصوبے سے جنوبی بلوچستان خصوصاً گوادر میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔اسی طرح”مند۔پشین بارڈر مارکیٹ“ کا بھی افتتاح کیا جس سے پاک۔ ایران سرحد کے دونوں اطراف کے رہائشیوں کے لیے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر نے پاک۔ایران تجارت کے باہمی فروغ میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بھی مفید بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ اِن امور پر ٹھوس پیش رفت ہو۔وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ دونوں ممالک نے 900 میل طویل سرحد پر کراس بارڈر ٹیرا ئیرزم کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو اْنہوں نے قبول کی۔۔

 

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز دستخط کیے گئے ”روڈ ٹو مکہ“ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاجس سے پاکستانی حاجیوں کی کثیر تعداد مستفید ہوسکے گی۔ اس معاہدے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے 26143 پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگا اور وہ سعودی ایئرپورٹ پر لمبے انتظار سے بچ جائیں گے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کل سے شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت کی معاونت سے آئندہ برس لاہور اور کراچی سے بھی جانے والے عازمینِ حج کو یہ سہولت مہیا ہوسکے گی۔۔٭ وفاقی کابینہ نے روالپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس نئے ٹریبونل پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے بلکہ موجودہ احتساب عدالت نمبر4 کو انشورنس ٹریبونل میں تبدیل کیا جائے گا۔۔٭ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے 11 مئی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلا س میں کئے گئے فیصلوں ک توثیق کی۔

 

ڑوب میں جماعت اسلامی کے قافلے میں دھماکہ، سراج الحق محفوظ رہے

ڑوب(سی ایم لنکس)بلوچستان کے علاقے ڑوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا جس کیلیے امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان پر بم حملہ ہوا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، واقعہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74652

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ایک جید عالم، باعمل مسلمان اور صالح انسان تھے، ان کے انتقال سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ کابینہ، پارلیمان اور سیاست سب کیلئے ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار حادثے میں انتقال پر گہرے افسوس اور رنج اظہار کیا گیا اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیوزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم مفتی عبدا لشکور نے دینی اور سیاسی خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب ایک جید عالم با عمل مسلمان اور بے پناہ علم رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں اپنے ایک سال کے مختصر عرصہ میں انہوں نے ہم سب پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے جس مستعدی، محنت، لگن اور تندہی کے ساتھ حج امور سر انجام دیئے وہ لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے وہ اپنی جماعت جے یو آئی (ف) کے ماتھے کا جھومر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم مفتی صاحب کے رفقاء ان کی عاجزی اور نیک نیتی کی گواہی دے رہے ہیں،ان کے انتقال سے نہ صرف ان کے خاندان کے لئے بلکہ کابینہ، پارلیمان اور سیاست سب کے لئے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔اجلاس میں ٹائمز میگزین کی جانب سے وفاقی وزیر شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پر اثر آواز اٹھانے پر دنیا کے سو با اثر لیڈران کی فہرست میں شامل کئے جانے پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو قومی اسمبلی کو بھجوا دیں جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے خزانہ و محصولات کی الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے رقم فراہم کرنے کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73640

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، توانائی کی بچت کی عادتیں اپنانے کے لئے پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم چلانے کی منظوری

Posted on

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، توانائی کی بچت کی عادتیں اپنانے کے لئے پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم چلانے کی منظوری

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی کابینہ نے بجلی کے تعطل جیسے واقعات کے تدارک کے لئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دیتیہوئے توانائی کی بچت کی عادتیں اپنانے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم کی منظوری دی ہے جس کے تحت توانائی کی بچت کی عادتوں کوعام اور عالمی سطح پر رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے گا، توانائی کی بچت کے قومی رویے میں تبدیلی سے نہ صرف اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچے گا بلکہ انفرادی سطح پر عوام کے بل میں 30 سے 40 فیصد کی نمایاں کمی بھی ہوگی، کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دوگنا ہوچکا ہے، وزیراعظم نے بجلی کے تعطل پر شدید برہمی، عوام اور کاروباری برادری کی پریشانی کا باعث بننے والوں کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کی بریفنگ کو سراہا اور ملک گیر مہم کو جلد ازجلد چلانے کی ہدایت کی۔  گزشتہ روز  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔

 

کابینہ نے ملک میں بجلی کے نظام میں آنے والے بڑے تعطل کو مستقبل میں رونما ہونے سے روکنے اور اس کی وجہ بننے والے عوامل کے مستقل تدارک کے لئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دیا ہے جبکہ عوام کو بجلی، پانی، گیس سمیت دیگر وسائل کی بچت کی عادت ڈالنے اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم کی منظوری دے دی ہے، توانائی کی بچت کی عادتوں کوعام کیاجائے گا اور عالمی سطح پر رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے گا، سرکاری، نجی، گھریلو اور تجارتی مقامات پر بجلی، گیس، پانی کی بچت سے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل میں نمایاں کمی ہوگی جو گزشتہ 7 سال میں دوگنا ہوچکا ہے۔توانائی کی بچت کے قومی رویے میں تبدیلی سے نہ صرف اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچے گا بلکہ انفرادی سطح پر عوام کے بل میں 30 سے 40 فیصد کی نمایاں کمی بھی ہوگی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز (23 جنوری 2023) کو ملک میں بجلی کے تعطل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری کو جس تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔ مستقبل میں ایسے کسی واقعے کو برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ عوام اور کاروباری برادری کو مشکل اور پریشانی میں مبتلا کرنے کے ذمہ داروں کاواضح تعین کیا جائے۔

 

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی تعطل کی وجہ بننے والے عوامل کا بھی تعین کیاجائے اور ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جایا جن سے مستقبل میں ایسی کسی صورتحال پیدا نہ ہو۔کابینہ کو بتایاگیا کہ بجلی کے تعطل پروزیراعظم کی تشکیل کردہ اعلی سطح کی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کمیٹی تمام حقائق کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر توانائی نے کابینہ کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 7بج کر 34 منٹ پر نارتھ سا?تھ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی، برقی رو میں اچانک آنے والے اتارچڑھاؤاورفریکوینسی میں تعطل کے نتیجے میں ہوا جس کے بعد بجلی کا ترسیلی نظام خودکارحفاظتی نظام کے تحت بند ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے فوری نوٹس اور ہدایات کے بعد ملک بھر میں بجلی کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا اور 23 جنوری کی شب 10 بجے تک تمام بڑے شہروں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ملک میں تمام 1112 گرڈاسٹیشنز کو آج(منگل کی) صبح 5 بجے تک بحال کردیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی صارفین تک یقینی بنا ئی جارہی ہے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گیس سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کو فوری طور پر چلایاگیا ہے اور ان سے بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے تاکہ بجلی کے تعطل سے آنے والے شارٹ فال کو پورا کیاجاسکے۔ نیوکلیئر اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر وں کو مروجہ طریقہ کار کے مطابق دوبارہ چلانے میں مزید ایک سے دو دن درکار ہیں، بجلی کے ان کارخانوں کے سوا دیگر تمام پاور پلانٹس سے معمول کے مطابق بجلی کی بلا تعطل پیداوار جاری ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کابینہ کو توانائی کی بچت کے لئے قومی آگہی کی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جس کے تحت ملک میں ایک ہمہ گیر اور طویل دورانیے کی مہم شروع کی جار ہی ہے۔ اِس مہم سے پہلے وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جامع سروے کیا جس کے تحت لوگوں میں توانائی کی بچت کے اقدامات سے آگاہی کے بارے میں رائے حاصل کی گئی۔ سروے کے نتائج اور لوگوں کے رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزرات کی طرف سے ایک خصوصی طویل مدتی آگاہی مہم تیار کی گئی جس میں لوگوں کی عادات، طرز زندگی، سوچ اور رویوں کو بدلنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس سلسلے میں پرنٹ، الیکٹرانک، آؤٹ ڈور، سوشل میڈیا اور رائے عامہ بنانے والے افراد اور ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ یہ مہم ہر شعبے، طبقے اور عمر کے افراد کے رجحانات، دلچسپی اور میڈیا کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی جارہی ہے، یہ مہم سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک عمل سے چلائی جائے گی۔ اس مہم کا بنیادی تصور یہ ہے کہ بطور پاکستانی ہر شہری کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ وہ بجلی، گیس اور پانی کی بچت کرے جس سے نہ صرف اس کا ذاتی طور پر فائدہ ہوگا بلکہ مجموعی طور پر پاکستان پر معاشی دباؤ کم کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امپورٹ بل بڑھ رہا ہے۔

 

2017 میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 18 فیصد تھا جو 2022 میں بڑھ کر 29 فیصد پر جا پہنچا ہے۔ پاکستان کو معاشی دباؤ سے نکالنے اور قیمتی غیرملکی زرمبادلہ بچانے کے لئے توانائی کی بچت نہایت اہم ہے۔ پاکستان کو معاشی طورپر دباؤسے نکالنے کا ایک حل رویوں میں تبدیلی ہے۔کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے پیش کی گئی بریفنگ کو سراہتے ہوئے اس کی منظوری دی اور اس ملک گیر مہم کو جلد ازجلد چلانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے دیگر وزارتوں کو اس مہم میں وزارت اطلاعات کی بھرپور معاونت کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ پنجاب میں نگران حکومتوں کو بھی توانائی بچت منصوبوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے تاکہ تمام صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر ملک بھر میں سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی کابینہ کو توشہ خانہ کے حوالے سے بنائی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی کا مسودہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات اور نئی توشہ خانہ پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترامیم کرکے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کرے۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 جنوری 2023 اور 11 جنوری 2023 میں منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے 6 جنوری 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70793

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ وزیر اعظم کی ”مجوزہ توانائی بچت پلان“ کا نفاذ یقینی بنانے، الیکٹرک بائیکس بارے پلان ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت

Posted on

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ وزیر اعظم کی ”مجوزہ توانائی بچت پلان“ کا نفاذ یقینی بنانے، الیکٹرک بائیکس بارے پلان ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت

عوام کو توانائی کے معاملے پر اپنا رویہ اور عادت فی الفور بدلنا ہوگی۔ وزیراعظم،   وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو ملک بھر میں عام کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو توانائی کے معاملے پر اپنا رویہ اور عادت فوری بدلنا ہوگی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاور ڈویڑن کی جانب سے پیش کیے گئے مجوزہ توانائی بچت پلان پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں توانائی بچت پلان کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہ حیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل جلد مکمل کرکے مجوزہ توانائی بچت پلان کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے وزیر توانائی کو پاکستان میں ونڈ پاورکی استعداد سے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت 30 فی صد تک کم کرنے کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی، جس میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ اطلاعات اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنورزیشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں آگاہی کے لیے ایک مہم بھی تیار کرلی ہے۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو ملک بھر میں عام کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس وقت ملک میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشے بنا رہی ہیں۔ ملک میں سالانہ 60 لاکھ موٹر سائیکلیں بنانے کی سہولت موجود ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطرخواہ بچت ہوگی بلکہ یہ ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنیں گی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں تفصیلی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے سویابین کی رپورٹ کی حتمی منظوری دی۔

 

علاوہ ازیں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022، سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر ملک بھر میں قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشنز کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ون اسٹاپ سروس ایکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویڑن کی سفارش پر تاج فیلڈ (میر پور خاص) کو تجارتی حیثیت کے لیے 14.11 اسکوئر کلومیٹر پر محیط ایریا کوکمرشل بنیادوں پر ڈیکلیئرکرنے اور اس بلاک کی یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کو 5سال کے لیے ترقیاتی اور پیداواری لیز دینے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 دسمبر اور 15 نومبر کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کے 26 دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چودھری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتا ر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔کابینہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت، وزیر اعظم کی ”مجوزہ توانائی بچت پلان“ کا نفاذ یقینی بنانے، الیکٹرک بائیکس بارے پلان ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی کابینہ نے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی جو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایندھن کے درآمدی بل میں کمی کیلئے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر قرار دیتے ہوئے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت 30 فیصد کم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی کابینہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

 

وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے پاور ڈویڑن کی جانب سے پیش کئے گئے ”مجوزہ توانائی بچت پلان“ پر بحث کی۔ اجلاس کو مذکورہ توانائی بچت پلان کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوئی اب تک کی کی گئی مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صو بائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ”مجوزہ توانائی بچت پلان“ کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایندھن کی مد میں درا?مدی بل میں کمی کے لئے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی کو پاکستان میں ونڈ پاور کی استعداد کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کردی جس میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ اطلاعات ونشریات اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نیتوانائی بچت اور کفایت شعاری کے بارے میں ایک آگہی مہم بھی تیار کرلی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو ملک بھر میں عام کرنے کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا۔اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشاز بنا رہی ہیں اور ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکلز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطرخواہ بچت ہوگی۔

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک بائیکس کے استعمال سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ یہ ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنیں گی۔ وزیراعظم نے الیکٹرک بائیکس کے حوالے سے ایک تفصیلی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سویابین کی رپورٹ کی حتمی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر ملک بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشنز کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے وَن سٹاپ سروس ایکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویڑن کی سفارش پر تاج فیلڈ (میر پور خاص بلاک) کو تجارتی حیثیت کے لئے 14.11 سکوئر کلومیٹر پر محیط ایریا کوکمرشل بنیادوں پر ڈیکلئیرکرنے اور اس بلاک کی یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی ایل) کو 5 سال کے لئے ترقیاتی اور پیداواری لیز کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 دسمبر 2022 اور 15 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 26 دسمبر 2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69781