Chitral Times

وریجون موڑکہو میں جشن عیدمیلاد النبی کی پروقار تقریب

وریجون(جمشیداحمد) جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب تعمیر سیرت ماڈل کالج وریجون موڑکھو میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت سابق چیرمین یوسی موڑکھو حاجی حسین شاہ نے کی۔تقریب میں علماء کرام،عمائیدیں علاقہ، کالج اور سکولوں کے طلبا اور طالبات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔تقریب میں مقریریں نے خاتم النبین حضرت محمد مصطفی کی ولادت، سیرت، صورت اخلاق، ختم نبوت کے موضع پر جامع روشنی ڈالی۔ مقریرین میں مولانا عبدالقادر ازاد، مولانا شمس الغارفین، مولانا جاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال،سابق پرنسپل حاجی عبدالکبیر، پرنسپل محمد حبیب، سلطان،محمد علی شاہ۔ طلباء اور طالبات مقریریں میں شہزاد علی شاہ، رقیہ حمید،صنوبر بی بی،دیگر نے تقاریر پیش کیے۔سیرت صبا،افسانہ صبا اور ساتھی نے حمد باری تعالی اور عظمت، فہام حسین،عائیشہ صدیقہ دیگر نے برگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول پیش کیے۔
اس کے علاوہ مقریریں نے فرانس میں شائیع توہین رسالت خاکوں کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر کیمرون اپنے ملک میں توہین رسالت خاکوں کی تصدیق کر کے تمام مسلمانان عالم کی دل شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے حکومت پاکستان اپنے ملک میں موجود فرانسی سفیر کواس کے ملک واپس کریں اور فرانس میں اپنے سفیر کو فوری ملک بولایا جائے اور ان کے ساتھ سفارتی تعلوقات کو مکمل ختم کریں۔اور فرانسی سی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کریں۔ اس طرح یہ تقریب صدرے محفل سابق چیرمین یوسی موڑکھو حاجی حسین شاہ کی صدراتی خطاب اور مولانا عیاث الدین کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

eid milad mulkhow1
eid milad mulkhow upper chitra
eid milad mulkhow upper chitral
eid milad mulkhow
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41753