نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا
نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال (PAS) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چار چ سنبھال لیا، چارج سنبھالنے کےلیے آفس پہنچے تو اے ڈی سی فنانس انور اکبر خان نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب , ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی , ایس ایم چترال لیویز ٹکہ خان اور سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال لیویز / ڈپٹی کمشنر کو گارڈ آف انر پیش کی۔تعارف کے بعد نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کر روڈز (بین الاضلاع اور اندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، شہر وں کی صفائی ،صحت اور پولیو سے نجات ان کی اولین ترجیحات میں سے ہونگی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے اندر افسران کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہونگے۔ اور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی ۔ تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ مسائل کی نشاندہی کریں۔ تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں۔ اور چترال کا سافٹ امیج اور چترال کے کلچر کی تشہیر کر سکیں۔
چارچ سنبھالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف سےگفتگو کرتے ھوئے انہیں ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں ۔ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔ تاکہ عوام کی شکایات اور مشکلات میں کمی واقع ھو۔ تمام آفسران واہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فراٸض نبھانے کیلئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسران و سٹاف دفاتر میں بروقت حاضری یقینی بناٸیں ۔فراٸض کی آداٸیگی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی۔