Chitral Times

ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف دروش کے عوام سراپا احتجاج، دروش چوک میں دھرنا شروع کردیا گیا

ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف دروش کے عوام سراپا احتجاج، دروش چوک میں دھرنا شروع کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی یعنی PESCOکی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر 12گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے دروش کے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز کردیا جوکہ احتجاج کے لئے میدان میں کو دپڑے اور منگل کے روز کئی گھنٹوں تک ضلعے کا مصروف ترین سڑک چترال پشاور روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا۔ احتجاج سے پی ٹی آئی دروش کے صدر حاجی گل نواز، تحصیل چیرمین دروش سید فرید جان، جے یو آئی کے سینیر رہنما قاری جمال عبدالناصر، ویلج چیرمین عمران الملک،دروش ایکشن فورم کے صدر و پی ٹی آئی لیڈر ارشاد مکرر اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہارکیاکہ چترال میں بجلی پیدا ہونے اور دستیابی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنا غریب عوام کے ساتھ ذیادتی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوامی ڈیمانڈ کے نکات بیان کرتے ہوئے کہاکہ دروش کے عوام زیرو لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ 6روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت مقرر کرنا اور ایس ڈی او پیسکو کا تبادلہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر دروش کے عوام احتجاج کے لئے پوری طرح میدان میں آگئے تو انہیں روکنا کسی کی بس کی بات نہیں رہے گی۔

 

 

chitraltimes drosh action forum protest against loadsheeding 3 chitraltimes drosh action forum protest against loadsheeding 4 chitraltimes drosh action forum protest against loadsheeding 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93588