Chitral Times

چترال میں ناروالوڈ شیڈنگ؛ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سکریٹریٹ جمع کرادیا

چترال میں 12گھنٹے ناروالوڈ شیڈنگ سے عوام کو درپیش مشکلات کامعاملہ صوباٸی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان اور سراج الدین خان نے توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پیر کےروز خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراٸے گٸے توجہ دلاونوٹس میں جماعت اسلامی کے اراکین صوباٸی اسمبلی عنایت اللہ خان اور حاجی سراج الدین خان نے موقف اپنایا کہ اپر اور لوئر چترال رقبے کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اضلاع ہیں۔جہاں پر حکومتی انفراسٹرکچر اور سہولیات انتہائی ناکافی ہیں۔اس وقت چترال کے دونوں اضلاع کے عوام حکومتی اداروں پیسکو اور پیڈو کی آپس کے چپقلش کے ہاتھوں شدید گرمی کے اس موسم میں 12سے 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔توجہ دلاونوثس کے متن میں کہا گیا ھے کہ چترال میں بجلی پیدا کرنے کا بڑا منصوبہ گولن گول 2018 ء میں مکمل ہونے کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر حکومت نے اپر چترال کو بجلی کی سپلائی توکردی لیکن چونکہ چترال میں پیڈو کے زریعے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو کہ صوبائی حکومت کا ادارہ ہے اور پیسکو کا پیڈو کے ذمہ بقایاجات بڑھ کر 11کروڑ یونٹ تک پہنچ گئے ہیں چونکہ پیڈو کا فی یونٹ سستا اور پیسکو کا یونٹ مہنگا ہے اس لئے مذکورہ دونوں اداروں کے مابین جاری چپقلش میں چترال کے عوام پس رہے ہیں کیونکہ پیسکو نے اس وقت چترال میں لائن لاسز کی آڑ میں 12سے 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے زریعے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
یہ ایک انتہائی اہم اورعوامی نوعیت کا معاملہ ہے لہذا حکومت اس انتہائی اہم مسلے کا فوری نوٹس لیں اور ضلع چترال میں 12سے 16گھنٹے ناروالوڈ شیڈنگ سے چترال کے دونوں اضلاع کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور تکالیف کا فوری ازالہ کریں۔

chitraltimes chitral loadsheeding ji inayatullah pa

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
61504

اپر چترال خصوصا موڑکھو تورکھومیں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ نامنظور – مستنصیرالدین

اپر چترال خصوصا موڑکھو تورکھومیں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ نامنظور – مستنصیرالدین

اپر چترال (جمشیدحمد)اپر چترال موردیر سے تعلق رکھنے والا معروف سماجی اور سیاسی شخصیت مستنصیرالدین نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ اپر چترال خصوصا تورکھو موڑکھو میں حالیہ بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈ شیڈینگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے تنک اچکے ہیں۔ہر وقت کسی نے کسی طریقے اور مختلف بہانوں سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے گولین گول جیسا بجلی منصوبہ اور بجلی گھر چترال کے علاقے میں تعمیر ہونے کے باوجود چترال بلخصوص اپر چترال موڑکھو تورکھو ہر وقت بجلی کی نعمت سے محروم ہیں اس کے نسبت لوٸیر اضلاع دیر وعیرہ کو بجلی کی فراہمی وافر مقدار میں ہے۔لیکن اپر چترال سے بجلی فراہمی کے حوالے سے ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے۔اس وقت اپر چترال میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے کٸ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام بری طرح متاثر ہیں۔طلبا اور طالبات کی پڑھاٸی اور ان لاٸین کلاسز بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے متاثر ہیں کم وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کی لاکھوں روپے مالیت کے سامان ضاٸع ہو رہے ہیں اگر یہ ہی ناانصافی مزید جاری رہی تو عوام یہ ناروا سلوک اور ناانصافی کو برداشت کر نے کی تیار نہیں ہیں اور مجبوراعوام خواتین اور بچوں سمت سڑکوں پر نکل اٸین گے جس کی تمام تر ذمہ داری بجلی متعلقہ حکام اور حکومت وقت پر عاٸد ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58463