مولاناچترالی نے ٹھیکہ داربرادری کی طرف سے مناظرہ کا چیلنچ قبول کرلیا، وینیوپولوگراونڈ رکھا جائے۔چترالی
مولاناچترالی نے ٹھیکہ داربرادری کی طرف سے مناظرہ کا چیلنچ قبول کرلیا، وینیوپولوگراونڈ رکھا جائے۔چترالی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے ٹھیکہ دار یونین کے رہنماؤں مغل باز اور نور احمد خان کی طرف سے کرپشن کے بارے میں مناظرہ کی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریس کلب کی بجائے پولو گراونڈ میں عوام الناس کے سامنے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرنا چاہتے ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی مناظرے کے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس میں کچھ شرائط شامل کرنا چاہتے ہیں جن میں مناظرے کے مقام کو پولوگراونڈ میں رکھنے اور ثالث کے طور پر عوام کو مقررکرنا چاہتے ہیں تاکہ تمام باتیں کھلے میدان میں ہوں اور اس مقصد کے لئے عوام الناس کو اشتہار اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کیا جائے جس کے لئے چند دن درکار ہوں گے اور یہ 5جولائی کو پیر کے دن ممکن نہیں ہوگا۔