Chitral Times

چترال پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات فروش کوعمر قید کی سزا

Posted on

چترال پولیس کی بڑی کامیابی،  منشیات فروش کوعمر قید کی سزا

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) انوسٹی گیشن ونگ لوئر چترال پولیس کی اہم کامیابی, بدنام زمانہ منشیات فروش کو عمر قید کی سزاء دی گئی. ایس۔پی۔انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر نگرانی انسپکٹر اقبال الدین (CIO ) تھانہ سٹی چترال کی بہترین تفتیش کی بنیاد پر منشیات کے دھندے میں ملوث ملزم محمد اعجاز ولد محمد اسحاق سکنہ جغور کو ( 9D CNSA ) کے تحت مقدمے میں معزز عدالت سے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنائی گئی ۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77947