Chitral Times

مفتی محمد نواز شریف کا اعزاز، ایم فل کی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

Posted on

لاہور (چترال ٹائمزرپورٹ)چترال کے ہونہار اور قابل فخر فرزند مفتی محمد نواز شریف نے ایم -فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمد نواز شریف ساکنہ (تریچ اپر چترال) نے یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں بعنوان ”چترالی ادب میں منظوم سیرت نگاری کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ“زیر نگرانی ڈائریکٹر سیرت چیرمین ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا خالد مدنی، اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ موصوف دینی و عصری تعلیم میں حسین امتزاج رکھتے ہیں۔ موصوف نے اپنی اس کامیاب تعلیمی سفر کو اللہ تعالی کا احسان عظیم، اپنے اساتذہ کرام کی محنت،والدین، فیملی،عزیز و اقارب اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31118