مراد سعید، حماد اظہر، زرتاج گل سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبطی کا حکم
مراد سعید، حماد اظہر، زرتاج گل سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبطی کا حکم
گوجرانوالہ(چترال ٹائمزرپورٹ)نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ 51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، جنرل (ر) اکرم ساہی، شوکت بھٹی، میاں طارق، رانا ساجد شوکت، لالہ اسد اللہ پاپا جبکہ پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
عام انتخابات: قومی اسمبلی کے 1024امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
اسلام آباد(سی ایم لنکس)آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اسمبلی کے 1024امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسملیوں کے نامزد امیدواروں کا ڈیٹا جاری جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے کل 7 ہزار 473 نامز امیدوار جن میں 7 ہزار 28 مرد جبکہ 445 خواتین شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے 1024امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن میں 934 مرد اور 90 خواتین شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی تعداد 6 ہزار 449 ہے جن میں مردوں کی تعداد 6 ہزار 94 جبکہ کاغذات نامزدگی منظور ہونے والی خواتین امیدواروں کی تعداد 355 ہے۔قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر کل 22 ہزار 711امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ 3240 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔قومی اسمبلی کے لیے چاروں صوبوں اور وفاق سے نامزد امیدواروں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی۔اسلام آباد سے کل 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 93 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 116 کے منظور ہوئے۔پنجاب سے کل 3 ہزار 621 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 521 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 3 ہزار 100 کے منظور ہوئے۔سندھ سے کل 1ہزار 681 امیدواروں نے جمع کروائے جن میں سے 166 امیدواروں کے مسترد جبکہ 1 ہزار 515 کے منظور ہوئے۔کے پی سے کل 1 ہزار331 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 152 کے مسترد جبکہ 1 ہزار179 کے منظور ہوئے۔بلوچستان سے کل 631 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 92 امیدواروں کے مسترد جبکہ 539 کے منظور ہوئے۔