محکمہ ڈاک نے خطوط اورپارسل کی ترسیل کے نرخوںمیں سوسے ڈیڈھ سو فیصد تک کا اضافہ کردیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت نے محکمہ ڈاک کے مختلف قسم کے خطوط اورپارسل کی ترسیل کے نرخ ناموںمیں بھی سو سے ڈیڈھ سوفیصد تک کا اضافہ کرکے غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالدیا ہے.
فیڈرل کیبنٹ کی منظوری کے بعد پاکستان پوسٹ (محکمہ ڈاک) نے اندرون ملک ڈاک کی ترسیل کے نرخوںمیں ڈیڈھ سو فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا ہے . عام خط جو پہلے صرف 8 روپے میں ملک کے کسی کونے میںبھی بھیجا جاسکتا تھا اب اسکی چارجز 20روپے کردی گئی ہے . اسی طرح 250گرام وزن کا خط 30 روپے میںبک ہوتا تھا اسکو بڑھا کراب 75روپے کردی گئی ہے . اسی طرح دو ہزارگرام تک کے ڈاک کی ترسیل کیلئے 100روپے سے بڑھا کر 250روپے کردی گئی ہے . اسی طرح مختلف وزن کے دیگر اشیاء اورپارسل کی ترسیل کے نرخ میںبھی ڈیڈھ سوفیصدتک اضافہ کردیاگیا ہے. جن کی تفصیل ذیل ہے . تاہم ان اضافوںکے باوجود پاکستان پوسٹ کے نرخ نجی کورئیرکمپنیوںکے نرخوں کے مقابلے میںاب بھی کم ہیں.