Chitral Times

، محکمہ معدنیات کی جانب سے مختلف گولڈ پلیسر کو 4 ارب 92 کروڑ 71 لاکھ روپے میں نیلامی

Posted on

، محکمہ معدنیات کی جانب سے مختلف گولڈ پلیسر کو 4 ارب 92 کروڑ 71 لاکھ روپے میں نیلامی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر محکمہ معدنیات نے صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ گولڈ پلیسر کی نیلامی نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جس میں پاکستان سے مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا نیلامی کے لئے گولڈ پلیسر کو چار بلاک میں تقسیم کیا گیا تھا۔، جس میں بلاک اے کی بولی گلوبہ کور پرائیویت لمیٹد نے ایک ارب 25 کروڑ روپے میں سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کی جبکہ بلاک بی بیجکو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نے ایک ارب 26 کروڑ 10 لاکھ روپے بولی دے کر حاصل کیا۔

 

 

اس طرح بلاک سی ہمالیہ ارتھ ایکسپلوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک ارب 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کیا جبکہ بلاک ڈی شکر درہ منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک ارب 11 کروڑ 11 لاکھ روپے میں حاصل کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات یعقوب نواز، چیئرمین نیلامی کمیٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل معدنیات ہدایت الرحمان اور کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، محکمہ معدنیات کی جانب سے مختلف گولڈ پلیسر کو 4 ارب 92 کروڑ 71 لاکھ روپے میں نیلام کیا، نیلامی میں پاکستان کی مختلف پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیا اور براہ راست کھلے عام شفاف نیلامی میں حصہ لے کر موقع پر زیادہ سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکے اپنی کمپنیوں کے لئے حاصل کئے۔

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
94220