Chitral Times

محکمہ صحت چترال کے سپرنٹنڈنٹ امیرحسین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش

Posted on

چترال (فخرعالم) محکمہ صحت چترال میں 29سال تک خدمات انجام دے کر 60سال کی عمر میں ملازمت سے سبکدوش ہونے والے آفس سپرنٹنڈنٹ امیر حسین کے اعزاز میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ڈی ایچ ا و ز ڈاکٹر نذیر احمد اور ڈاکٹر اسرا راللہ سمیت کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی اور دوسروں نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ امیر حسین نے جس ولولہ ، دیانت داری اور جوش جذبے سے محکمے کی خدمت کی ،وہ دوسروں کے لئے قابل مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی ریٹائرمنٹ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایک قابل اور فرض شناس اہلکار سے محروم ہوگئی اور یہ کمی مشکل سے پورا ہوسکے گا۔ بعدازاں محکمے کے اہلکاروں نے انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر گاڑیو ں کی جلوس کی شکل میں انہیں ان کے گھر واقع شا ڈوک لے کر رخصت کیا تو سب کی آنکھیں نم تھے۔
amir hussain health dept chitral retaired 2

amir hussain health dept chitral retaired 1

amir hussain health dept chitral retaired 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17217