لوئرچترال میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کے بیغیرگھرسے نکلنے اورپبلک مقامات میں داخلے پرپابندی عائد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں آج منگل کے دن سے دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے اور اس حوالے سے چترال پولیس نے کاروائی کرتے ہوے چترال کے مختلف علاقوں کے 22 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ چترال ٹریفیک پولیس کی ماسک کے بغیر گاڑی چلانے اور عوام سے اضافی کریہ وصول کرنے پر 225 افراد کو چا لان کیا گیا ۔
ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں آج سے دفعہ 144 لگا ہے ۔ لہذا عوام ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں ۔ خلاف ورزی پر گرفتار ی عمل میں لائی جائی گی ۔
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نوید احمد کے دستخط سےجاری دفعہ 144کے نفاذ میں کہا گیا ہے کہ بیغیرماسک کے کسی بھی دفترمیں داخلے پرپہلے سے پابندی عائد ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بین الاقوامی سطح پرفیزماسک کو انتہائی ضروری اوربنیادی قراردی گئی ہے لہذا سرکاری دفاتر، پبلک مقامات، مارکیٹ، شاپنگ سنٹرز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ آڈا اورہجوم والی مقامات پر بیغیرماسک کے داخلہ پرپابندی ہوگی ، خلاف ورزی پر دفعہ 144کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اوردفعہ 144کا نفاذ آج سے ایک مہینے تک نافذ العمل رہیگا۔