فلسفہِ حق و شر – آفتاب علی خان موسی
فلسفہِ حق و شر
آفتاب علی خان موسی
مزاجِ سچ میں پنھاں ہے
وہ بات کچھ فرق کا یوں بھی
کہ یکسر کڑوی ہو پھر بھی
یہ شریں جانی جاتی ہے
سبھی ہم مان لیں کیا یہ
تضاد پوشیدہ ہے سچ میں
جو جیتے وہ تو ہاروں میں
جو میں ہاروں وہ جیتے ہے