عشریت میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کے مرتکب ملزم گرفتار، پولیس کے سامنے اقرار جرم کرلیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پولیس نے عشریت گاؤں میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کے ملزم مقبول احمد ولد دلارام خان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا ۔ مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے کہاکہ ڈی پی اوچترال (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال پولیس نے ملزم کو متعدد مقامات پرچھاپے مارنے کے بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جوکو وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقامی سرکاری سکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو سکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرکے قریبی جنگل میں لے جاکر ذیادتی کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ایس پی نے مزید بتایاکہ بچی جب کافی دیر تک گھر نہیں پہنچی تو والدین نے انکی کی تلاش شروع کی اور انکو بے ہوشی کی حالت میں قریبی جنگل میں پایا۔ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش لایا گیا جہاں اس کی میڈیکل معائنہ کیا گیا۔ طارق کریم کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم بھی کرلی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کا ا نتظار ہے۔ ملزم کو کسی بھی وقت عدالت میں پیش کرنے کے بعد اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیاجائے گا۔ انھوں نے عشریت پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پرایڈیشنل ایس پی نور جمال، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم ، ایس ایچ او عشریت عبدالمظفر شاہ، انسپکٹر انوسٹی گیش مبارک خان اور دوسروںکے علاوہ ڈسٹرکٹ چائلد پروٹیکشن آفیسرعمران بھی اس موقع پر موجود تھے. انھوں بتایا کہ ملزم کے خلاف چائڈ پروٹیکشن قوانین کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کے لئے تمام قانونی پہلوں کو بروئے کار لایا جائیگا.