Chitral Times

صوبہ بھر میں غیر قانونی مائننگ کو روکنے کیلئے جدید انفارمیشن سسٹم کا افتتاح،

Posted on

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر معدنیات خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی خان نے پیر کے روز پشاور میں منرل اور معدنیات سے متعلق مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کا افتتاح کیا۔ یہ کمپیوٹرائیزڈ سسٹم صوبہ بھر میں معدنیات کی کھدائی اور اس کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اور اس طرح غیر قانونی مائننگ کو روکا جا سکے گا۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات منتظر خان، سابق ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ سیف الرحمان عثمانی اور دوسرے کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجودہ تھی۔ اس سسٹم کے افتتاح کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے تمام متعلقہ افسران کو 15 دنوں کے اندر اندر اس طریقہ کار کے بارے تربیت دی جائیں تاکہ اس پر عملدرآمد کا آغاز جلد سے جلد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات سے متعلق ڈیٹا فوری طور مذکورہ سسٹم پر اپلوڈ کیا جائے تاکہ ہر طرح کی غیر قانونی مائننگ اور ٹرانپورٹیش کو مانیٹر کیا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہم مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ پرفارمنس مانیٹرنگ کمیٹی معدنیات سے متعلق تمام معاملات پر کڑی نظر رکھے گی اور حکومت کو معمولی سے معمولی پیش رفت کے بارے آگاہ کریں گی۔ یہ کمیٹی افسران کی کارکردگی کو بھی تسلسل کے ساتھ مانیٹر کرے گی۔ معدنیات سے متعلق تھنک ٹینک کمیٹی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ اس میں سیمنٹ انڈسٹری، ماربل گرینائٹ، جیم سٹون، منرل اور دوسرے اہم سیکٹرز سے بھی ممبران لئے جائنگے۔ محکمہ معدنیات کے ایماندار افسران بھی اس کمیٹی میں شامل کیے جائنگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو ٹارگٹ کے حصول کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر معدنیات نے اس موقع پر دوسرے اہم معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15966