Chitral Times

مستوج ، شہید جوان ناصر حسین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپر دخاک

nasir hussain shaheed mastuj chitral
مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک آرمی مجاہد فورس کے شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخا ک کردیا ۔ گزشتہ دن کشمیر میں لائن آف کنٹرو ل پر شہید ہونے والے چترال کے سپوت سپاہی ناصر حسین ولد رحمت حسین صوبیدار کی جسد خاکی بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر چترال پہنچاکر آبائی قبرستان سرغوز مستوج میں فوجی اعزاز کے سپر دخاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین اور ونگ کمانڈر مستوج کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی ۔ چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔اور قبر پرپاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، نے چیف آف آرمی سٹاف ، کورکمانڈرایلیون کور، جی او سی 21آرٹلری ڈویژن اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی طرف سے قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا ۔ اس موقع پرچترال ٹآئمز ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے شہید کے والد صوبیدار ریٹائرڈ رحمت حسین نے بیٹے کی شہادت کو اپنے اور علاقے کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کر نے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
یادرہے کہ سپاہی ناصر حسین گزشتہ دن کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا.
Chitral Shaheed Nasir Hussain laid to rest in village Sarghuz Mastuj pic by Saifur Rehman Aziz1

Chitral Shaheed Nasir Hussain laid to rest in village Sarghuz Mastuj pic by Saifur Rehman Aziz123

Chitral Shaheed Nasir Hussain laid to rest in village Sarghuz Mastuj pic by Saifur Rehman Aziz12

Chitral Shaheed Nasir Hussain laid to rest in village Sarghuz Mastuj pic by Saifur Rehman Aziz1233

Chitral Shaheed Nasir Hussain laid to rest in village Sarghuz Mastuj pic by Saifur Rehman Aziz13

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
15796