Chitral Times

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے خلاف خفیہ گروپ پھرسرگرم،کاروائی کی جائے..ڈائریکٹرفدا

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن نے کہا ہے کہ اکیڈیمی کے خلاف خفیہ گروپ پھر سے سر گرم ہو چکا ہے -رات کو آکر اکیڈمی کے اشتہارات پھاڑ دیتے ہیں اور بینرز نکال کر لے جاتے ہیں -شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترالی قوم کو معیاری تعلیم دینے اور مختلف کیرئیرز کے حوالے سے آگاہی پروگرامات کرارہا ہے -دو سال کے قلیل عرصے میں اکیڈمی کے سٹوڈنٹس ملک کے مختلف بڑے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں -جن میں آغاخان میڈیکل کالج , یونیورسٹی اف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور , میڈکل کالجز اور کیڈٹ کالجز شامل ہیں – اکیڈمی کا ایک سٹوڈنٹ اس سال پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا –
فداالرحمن نے مذید کہا کہ ,اکیڈمی اپنا عظیم مشین جاری رکھے گا ہمارا مقصد چترال میں معیاری تعلیم فراہم کرنا اور چترالی طالب علموں کو مختلف کیرئیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کی رہنمائ کرنا ہے -اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی بہت کم عرصے میں ترقی کے منازل طے کرتا آرہا ہے – مخالفین کا اصل مقصد آج کے جدید دور میں بھی چترالی طالب علموں کو پیچھے ہی رکھنا ہے – اکیڈمی کی کامیابی ان سے ہضم نہیں ہورہی ہے -کافی عرصے سے یہ گروپ اکیڈمی کے خلاف سرگرم ہے -شہید اسامہ وڑائچ کیرئر اکیڈمی کے ڈائیریکٹر فداالرحمن نے ڈپٹی کمشنر چترال , ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اور خفیہ ملکی اداروں سے اس تعلیم دشمن گروپ کے خلاف کاروئی کرنے اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے –

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16993

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے خلاف خفیہ گروپ سرگرم،نوٹس لیا جائیے..فداالرحمن

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے خلاف ایک خفیہ گروپ سرگرم ہو چکا ہے – رات کو آکر اکیڈمی کے اشتہارات پھاڑ دیتے ہیں اور اکیڈمی کے بینرز اٹھا کر لے جاتے ہیں – شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترالی قوم کو معیاری تعلیم دینے اور مختلف کیرئیرز کے حوالے سے آگاہی پروگرامات کرا رہا ہے – دو سال کے قلیل عرصے میں اکیڈمی کے سٹوڈنٹس ملک کے مختلف بڑے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں – جن میں آغا خان میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، کیڈٹ کالجز شامل ہیں –

یاد رہے کہ یہ اکیڈمی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے – شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے کوآرڈینیٹر فدا الرحمن پشاور سے چترال ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی اپنا عظیم مشن جاری رکھے گا -ہمارا مقصد چترال میں معیاری تعلیم مہیا کرنا اور چترالی طالب علموں کو مختلف کیرئیرز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انکی رہنمائی کرنا ہے -اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی بہت ہی کم عرصے میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے – مخالفین کا اصل مقصد چترالی قوم کو آج کے جدید دور میں پیچھے ہی رکھنا ہے – اکیڈمی کی کامیابی ان کو ہضم نہیں ہو رہی ہے – کافی عرصہ سے یہ گروپ سرگرم ہے -کوآرڈینیٹر فدا الرحمن نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال سے اس گروپ کے خلاف کاروائی کرنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے –

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , ,
8445