Chitral Times

شہزادہ افتخارالدین اور شہزادہ خالد پرویز کا دروش میں پاور شو، پی ایم ایل این کی حکومت میں شروع کردہ منصوبے مکمل کئے جائینگے  جن میں سڑکیں،بجلی کے منصوبے اور گیس پلانٹس شامل ہیں۔شہزادہ افتخارالدین 

شہزادہ افتخارالدین اور شہزادہ خالد پرویز کا دروش میں پاور شو، پی ایم ایل این کی حکومت میں شروع کردہ منصوبے مکمل کئے جائیںگے  جن میں سڑکیں،بجلی کے منصوبے اور گیس پلانٹس شامل ہیں۔شہزادہ افتخارالدین

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین، راہ حق اور پی ایم ایل این کے مشترکہ امیدوار شہزادہ خالد پرویز نے دروش میں مشترکہ انتخابی جلسہ منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق دور حکومت میں جو منصوبے شروع کئے گئے تھے انھیں دوبارہ بحال کرنے کے ساتھ مکمل کیا جائیگا جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں انھیں ختم کردیا گیا تھا جن میں دروش سے لیکر چترال تک گیس پلانٹس کی تنصیب ، سو دیہات کی الیکٹریفیکشن ودیگر شامل ہیں،

 

انھوں نے بتایا کہ چترال کے میگاروڈ پراجیکٹس جن میں چترال بونی شندور روڈ، چترال گرم چشمہ روڈ، چترال کالاش ویلی روڈ، چترال آرندو روڈ ، بونی بوزند تورکہو روڈ پر کام تیز کرکے مکمل کئے جائیں گے۔اسی طرح مستوج بروغل روڈ ، بونی تریچ روڈ، لوٹ اویر روڈ کی تعمیر بھی میری ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں مذید 7 آر سی سی پل بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ میرے دور میں چترال میں 64آرب روپے خرچ ہوئے جن میں لواری ٹنل کی تکمیل، گولین گول بجلی گھر کی تکمیل ، الیکٹریفیکشن ، روڈ انفراسٹر کچر, ٹیلی نار ٹاورزاور گیس پلانٹس  ودیگرشامل ہیں ، شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ چترال کی عوام باشغور ہیں اب سب کو پتہ ہے کہ مرکز میں کس کی حکومت آئی گی، لہذا چترال کے عوام سوچ سمچھ کر چترال کی ترقی کو ووٹ دیں ، انھو ں نے کہا کہ ایک طرف ایک امیدوار کھلم کھلا ووٹ کے لئے پیسہ استعمال کررہا ہے جوکہ الیکشن رول آف کنڈکٹ کے صریح خلاف ورزی ہے۔ مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انھوں نے اس امید کابھی اظہار کیا کہ چترال کے عوام اس مرتبہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیکر اپنے قیمتی ووٹ ضائع نہیں کرینگے ، کیونکہ موجودہ حالات میں ملک میں ان کا کوئی رول نہیں ہوگا۔

 

جلسے سےشہزادہ خالد پرویز نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ چترال کے عوام کی ہماری فیملی کے اوپر بہت سے احسانا ت ہیں جس سے ہم فراموش نہیں کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مرحوم والد محترم کی نقش قدم پر چلتے ہوئے چترال کے عوام کی بہترنمائندگی کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بحثیت تحصیل چیئرمین دروش اپنی بساط سے بڑھ کر علاقے کے خدمت کی کوشش کی ۔اگر اس دفعہ عوام نے ہمیں موقع دیا تو پہلے سے بڑھ چڑھ کر خدمت کرینگے۔ جلسے سے عبد الولی خان ایڈوکیٹ، سہراب خان، صفت زرین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ علاقے کے عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی اور دونوں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کابھی عہد کیا۔

chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 2 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 3 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 4 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 5 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 6 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 7 chitraltimes pmln and ptip chitral power show drosh 8

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
85005

شہزادہ افتخارالدین اور شہزادہ خالد پرویز کا بروز دومون میں  عوامی اجتماع سے خطاب، اس دفعہ ووٹ اپوزیشن کودینے کے بجائے ترقی کو دینے کا مطالبہ

شہزادہ افتخارالدین اور شہزادہ خالد پرویز کا بروز دومون میں  عوامی اجتماع سے خطاب، اس دفعہ ووٹ اپوزیشن کودینے کے بجائے ترقی کو دینے کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز د امیداوار شہزادہ افتخارالدین اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ،ن لیگ ، اے این پی اور پاکستان راہ حق پارٹی کے مشترکہ امیدوار براۓ صوباٸ اسمبلی پی کے ٹو چترال لوٸر شہزادہ خالد پرویز نے چمرکن ، بروز کوڑ اور دومون کا دورہ کیا ۔سینئر ایڈوکیٹ عبدالولی نے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز وفاقی سطح پر اگلی حکومت بنائے گی اس لیے چترالیوں کو ایک رکن قومی اسمبلی منتخب کرنے کی ضرورت ہے جو آئندہ وفاقی حکومت کا حصہ ہو۔ حکومت اور چترال کے لیے ترقیاتی فنڈز حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں بھی جس کی حکومت بننے کی توقع ہے وہ پی ٹی آئی پی ہےلہذا چترال کے باشعور عوام کو اس دفعہ اپوزشین میں ممبر بھیجنے کے بجائے حکومتی امیدواروں کو ووٹ دیں گے تاکہ چترال کی ترقی جہاں روکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ بروز اور ایون سمیت چترال اور دروش کے لئے پی ایم ایل این کی حکومت میں گیس پلانٹ منظور ہوکے تمام لوازمات مکمل ہوئے تھے صرف پلانٹ کی ٹرانسپورٹیشن رہتی تھی مگر سابق انصاف کی حکومت میں اُس گیس پلانٹ منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا  گیااور خریدی گئی زمین کو بھی دوبارہ بیجنے کے در پے تھے جس کو روکنے اور پلانٹس منصوبوں کی بحالی کے لئے ہمیں ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے تمام روڈز پراجیکٹس اور بجلی کے منصوبے ہمارے دور میں منظور ہوئے تھے مگر بدقسمتی سے سب اپ کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان منصوبوں کو دوبارہ زندہ کرنا ہے تو ۸ تاریخ کو ضرور ووٹ دیں۔تقریب سے شہزادہ خالد پرویز، نوراحمد چارویلو، صفت زرین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔  اس سے قبل دونوں امیدواروں چمرکن اور دومون پہنچنے پر عوام نے شاندار استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا، اور مکمل سپورٹ کی حامی بھرلی۔

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikhar and ptip candidate khalid pervaz broze visit 3 chitraltimes pmln candidates shahzada iftikhar and ptip candidate khalid pervaz broze visit 6 chitraltimes pmln candidates shahzada iftikhar and ptip candidate khalid pervaz broze visit 7

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikhar and ptip candidate khalid pervaz broze visit 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84716