شندور فیسٹول، گلگت سی نے چترال سی کو چار کے مقابلے میںپانچ گول سے شکست دی
شندور (جمشید احمد ) شندور فیسٹول کے دوسرے روز چترال سی اور گلگت سی ٹیموںکے مابین ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا . جس میںگلگت سی نے چترال سی کو چار کے مقابلے میںپانچ گول سے شکست دی . مہمان خصوصی چیف ڈپٹی سپیکر گلگت اسمبلی جعفر اللہ تھے . جنھوں نے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کی.دریں اثنا چترال لیٹریری اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ثقافتی پروگرامات بھی جاری ہیں . جس میںمخفل موسیقی شندور کی مناسبت سے جاری ہیں .جس میںمعروف فنکار حصہ لے رہے ہیں.