Chitral Times

شندور فیسٹول میں چترال کی کھلاڑیوں کی الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی۔ شہزادہ سکندر الملک

Posted on

شندور فیسٹول میں چترال کی کھلاڑیوں کی الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی۔ شہزادہ سکندر الملک صدر پولو ایسوسی ایشن چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پولوایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی اور صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شندور فیسٹول میں چترال کی سائیڈ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کی الاونس میں اضافے کی راہ میں روڑے اٹکاتے رہے تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی کیونکہ موجودہ الاونس پر کوئی کھلاڑی گھوڑ الے کر شندور نہیں جاسکے گا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شندور فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑی ایونٹ سے دس دن پہلے گھوڑا لے کر شندور پہنچ جاتے ہیں اور دو ہفتے تک اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں جس کی مالیت کا اندازہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ہر کوئی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب پولو ایسوسی ایشن نے یہ مسئلہ متعلقہ فورم پر اٹھایا توانہیں یقین دہائی کرائی گئی لیکن یہ سب سرخ فیتے کی نذر ہوتی ہوئی لگ رہی ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق الاؤنس کو تین لاکھ روپے کرنے کی منظوری میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ لیت ولعل سے کام لیتے ہیں اور سنجیدگی کا مظاہر ہ بھی نہیں کررہے ہیں۔ شہزادہ سکندر الملک نے کہاکہ ساڑھے 10ہزار فٹ کی بلندی پر کھیلنے کے لئے کھلاڑی کو دس دن پہلے اس آب وہوا اور بلندی کے ساتھ اپنے آپ کو عادی بنانا ہوتا ہے اور شندور فیسٹول کی کھلاڑی کے لئے یہ محض تین دن کا فیسٹول نہیں بلکہ دو ہفتوں کا جان گسل کام ہے جس میں سویلین کھلاڑیوں کو بھاری اخراجات کا سامنا ہوتا ہے۔

shahzada sikandar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89583

شندور فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شندور پولو گراونڈ کا دورہ

شندور فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شندور پولو گراونڈ کا دورہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شندور فیسٹول 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اج کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال جاوید، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان ، ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹننٹ کرنل محمد نور، صدر پولو ایسوسیشن چترال شہزادہ سکندرالملک اور ویلج کونسل سور لاسپور کے چیرمین نے شندور پولو گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منانے اور شائقین پولو کو ہرممکن سہولیات پہنچانے کے لئے پولو گراؤنڈ شندور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اس سال شندور کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور گراؤنڈ کے اس پاس اور پہاڑوں پر ہر قسم کی خطاطی، پینٹنگ یا غیر ضروری اشتہار وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی اور لکھنے یا اشتہار وغیرہ لگانے کی صورت میں اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے بہت جلد ڈپٹی کمشنر اپر چترال دفعہ 144نافذ کرے گا۔

یہ طے ہوا کہ سویلین تماشائیوں کے لئے اس سال خصوصی سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔یہ بھی طے ہوا کہ اس سال پولیس کیمپنگ والا سائڈ تماشائیوں کے رہنے کے لئے ریزرو کیا جائے گا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سال جشن شندور کو منعقد کرتے وقت مقامی لوگوں کے روایات اور اقدار کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ، پولو گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے سیڑھیوں پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔یادرہے کہ جشن شندور اس سال 27 جون سے 29جون کے درمیان منایا جارہاہے، جبکہ اس سے پہلے یہ ایونٹ 7 سے 9 جولائی کے درمیان منایا جاتا رہاہے، گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اس فیسٹول کی میزبانی چترال کے دونوں اضلاع کی انتطامیہ کرینگے۔

chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 2 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 3 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 4 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 5 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 6 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 7 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 8 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 9 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 1 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 12 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 13 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 14

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89471

شندور فیسٹول کے دوسرے روز گلگت کا پلہ بھاری رہا، دو میچوں میں برتری جبکہ ایک میں چترال کی جیت 

Posted on

شندور فیسٹول کے دوسرے روز گلگت کا پلہ بھاری رہا، دو میچوں میں برتری جبکہ ایک میں چترال کی جیت

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز)دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندورمیں منعقدہ  پولوفیسٹول دوسرے روز بھی رنگارنگ پروگرامات کے ساتھ جاری رہا۔ دوسرے روز کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزانے کیا، پیراگلائیڈنگ، ثقافتی بینڈ پرفارمنس اور دیگر افتتاحی تقریب کا حصہ تھے۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورپولو فیسٹیول کے دوسرے روز گلگت بلتستان بھی کی ٹیم نے چترال بی ٹیم کو دوگول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ اسی طرح چترال سی اور گلگت سی کے درمیان مقابلہ بھی گلگت سی نے چار کے مقابلے میں 7گول سے جیت لیا۔ جبکہ تیسرے میچ میں چترال ڈی نے گلگت ڈی کے پانچ کے مقابلے میں 6گول سے کامیابی حاصل کی۔

 

سطح سمندر سے تقریبا 12500فٹ کی بلندی پرواقع پولوگراونڈ میں جاری فیسٹیول کے دوسرے روز تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزا نے کیا جنہوں نے پولو گیند پھینک کر میچ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت شاہد سہیل خان، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا جس میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔میلے کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئیر اور اپر کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب پر پیرا گلائیڈنگ، چترال سکاؤٹس سمیت دیگر بینڈز کا روایتی رقص اوردیگررنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔

 

چترال اور گلگت کے مقامی فنکاروں اور ہنر مندوں کے فن پاروں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کی مدد کے لیے ٹورازم پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور سیاحوں کے لیے مناسب رہائش کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز چترال کی کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے روایتی اور ثقافتی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا اور علاقے کی بھرپور ثقافت کو فروغ دیا۔دوسرے روز گلگت بلتستان بی ٹیم اور چترال بی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں گلگت بی نے سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے کامیابی حاصل کی۔آخر میں بریگیڈیئر ارسلان اسرار اورڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس اور ڈی آئی جی ناصرستی نے جیتنے والی ٹیم میں تحائف، نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔

chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 3 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 5 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 3 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 1

chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
76405

شندور فیسٹول 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے، اختتامی تقریب 9 جولائی کو ہوگی، وزیراعظم پاکستان کی آمد متوقع

شندور فیسٹول 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے، اختتامی تقریب 9 جولائی کو ہوگی، وزیراعظم پاکستان کی آمد متوقع

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) عالمی شہرت یافتہ شندور فیسٹول دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں 7  جولائی سے شروع ہورہا ہے اور 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔اپر اور لوئیر چترال انتظامیہ شندور انتظامات کو اخری شکل دے رہی ہیں۔ شندورپولوگراونڈ سطح سمندر سے 3700 میٹر(تقریبا بارہ ہزار پانچ سوفٹ) کی بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کو دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ”پولو“ چترال اور گلگت کا روائتی اور صدیوں پرانی کھیل ہے جو اپنی اصلی حالت میں موسیقی کی دھن پر کھیلا جائیگا جہاں نہ ریفری ہوگی اور نہ ایمپائر۔ تاہم چند ضوابط ہیں جس پر دونوں ٹیمیں قائم رہینگی۔
فیسٹول میں پچاس ہزار سے ذائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین کو چترال اور گلگت کے درمیان ہونے والی روائتی ٹورنامنٹ سے محفوظ ہونے کا موقع ملے گا۔ تاہم چترال سے شندور تک سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کی بنا پر مقامی سیاحوں کی شرکت گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہوگی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر او رچترال اے ٹیم کے کیپٹن شہزادہ سکندر الملک نے کہا کہ شندور پولو فیسٹول ایک طویل، جذباتی اور شاندار تاریخ کا حامل بین الاقوامی شہرت رکھنے والا فیسٹول ہے اور یہ فیسٹول سیاحتی کیلنڈر پر ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ شندور کا مقام دنیا کے چند پہاڑی نظاروں میں گھرے ہونے کی وجہ سے نہایت منفرد اور جاذب نظر ہے۔اور دونوں ٹیموں کے مداح دور دراز علاقوں سے طویل مسافت طے کرکے اس گیم کو دیکھنے آتے ہیں۔ اس جشن سے اس خطے کے لوگوں کے رہن سہن اور ثقافت کے بارے میں مہمانوں کو اگاہی حاصل ہوتی ہے۔ اور شندور میں واقع دو قدرتی جھیل سیاحوں کیلئے مذید دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق حسب روایت اس سال بھی شندور پولو فیسٹول کے موقع پر سیاحوں کیلئے پیراگلائیڈنگ کے مظاہر ے، کیمپ فائر، ہینڈی کرافٹس نمائش، علاقائی رقص، ثقافتی شو اور شمالی پاکستان کی موسیقی کے مظاہروں جیسی تفریحات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ادوار میں شندور فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی کے طور پر سربراہ مملکت یاسربراہ حکومت ہی شرکت کرتے آئے ہیں اس دفعہ چترال کے عوام توقع کررہے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف شندور فیسٹول کے اخری دن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پولو کے شائقین نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ شندور فیسٹول کے دوران سیاحوں کو سیکورٹی کے نام پر بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ جہاں پانی کی بوتلیں سمیت کنگی تک تماشائیوں سے لیا جاتاہے۔

shandur polo festival 2022

shandur polo festival 2019 cup 6

shandur polo festival 2019 cup 9

shandur polo festival 2019 cup 3

shandur festival 2018 95

shandur festival chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76291

شندور فیسٹول میں شرکت کیلئے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دینے کے ساتھ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انجینئر فضل ربی جان ودیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس 

شندور فیسٹول میں شرکت کیلئے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دینے کے ساتھ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انجینئر فضل ربی جان ودیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان نے شندور پولو فیسٹول میں شرکت کے لئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈ میں منعقد ہونے والی اس ایونٹ میں ان کی شرکت سے چترالی عوام کے حوصلے بلند ہوں گے اور پی ٹی آئی دور حکومت میں پیدا شدہ احساس محرومی میں کمی آئے گی۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں پی ڈی ایم کے ضلعی رہنماؤں مولانا عبدالرحمن، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، حاجی عیدالحسین، قاری جمال عبدالناصر،صفت زرین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، صدر تجار یونین بشیر احمد خان , نائب صدر ڈرائیور یونین آنیس اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک سے ایک لاکھ سے ذیادہ افراد شندور پہنچتے ہیں اوریہاں سیاحت کو ترقی دینے اور علاقے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور تاریخ سے ثابت ہے کہ لواری ٹنل سمیت چترال کے تمام تر میگاپراجیکٹوں کا اعلان اس مقام سے ہوا ہے۔

انہوں نے شندور پولوفیسٹول کے لئے چترال آنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو چترال کی زمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ چترال انتہائی پرامن علاقہ ہے جہاں انہیں امن وامان کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگا اور چترال کے مہمان نواز عوام اپنے مہمانوں کا اپنی روایتی اورمتاثر کن انداز میں استقبال کے لئے تیار ہیں۔ انجینئر فضل ربی نے کہاکہ گزشتہ دنوں سبسڈائزڈ گندم کے سلسلے میں بعض حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کرکے اس جشن کی تیاریوں اور مہمانوں کی آمد میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ضرور کی تھی جس سے ٹورزم انڈسٹری کو وقتی طور پر نقصان لاحق ہوا لیکن اب حالات مکمل طور پر سازگار اور پرامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شندور روڈ کو بند کرنے کے باتیں کرنے والے معدودے چند لوگ ہیں جبکہ عوام کی اکثریت اس احتجاج سے اپنے آپ کو دور رکھا۔ پی پی پی اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیاکہ وزیر اعظم کے دورہ شندور کے دور رس نتائج برامد ہوں گے اور یہاں گندم کے بحران اور روڈ پراجیکٹوں کے بارے میں ان کے اعلانات کے لئے چترالی عوام نہایت بے چینی سے منتظر ہے۔

chitraltimes pdm press confrence chitral press club eng fazal rabi 3 chitraltimes pdm press confrence chitral press club eng fazal rabi 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76240

شندور فیسٹول کیلئے انتظامات جاری، چترال کے ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، چترال شندور سڑک کی ناگفتہ بہ صورت حال پر سیاح اور مقامی افراد نالان

شندور فیسٹول کیلئے انتظامات جاری، چترال کے ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، چترال شندور سڑک کی ناگفتہ بہ صورت حال پر سیاح اور مقامی افراد نالان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال نے شندور فیسٹول کے لئے چترال کے پولوٹیموں کی کھلاڑیوں کے ناموں کانوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی کی دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہزاد سکندر الملک چترال اے ٹیم کے کیپٹن ہونگے۔ باقی کھلاڑیوں میں صوبیدار اسرار ولی خان، نائب صوبیدار اظہرعلی خان، نائب صوبیدار شہزاد احمد شاہ جی، معراج الدین، ناصر اللہ، امیر حمزہ ، محمد الیاس شامل ہیں۔ جبکہ بی ٹیم کی قیادت اصغرحسین کرینگے۔ باقی کھلاڑیوں میں الحاج الرحمن، مقصودالرحمن ، عرفان علی خان، ارباب قلی خان، عمران الرحمن ، شہزادہ شجاع ریاض الدین اور شاہ ولی اللہ شامل ہیں، اسی طرح چترال سی ٹیم کی قیادت عدنان احمد، ڈی ٹیم کی قیادت شمیم احمد کرینگے۔ اور سب ڈویژن مستوج ٹیم کے کیپٹن  راجہ فضل خالق  ہونگے۔ (باقی کھلاڑیوں کی لسٹ لف ہے )

دریں اثنا شندور فیسٹول کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مختلف بیانات سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، بعض کے مطابق کھلاڑیوں کا چناو سفارش اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا اور جوری کے بعض ممبران کی رائے کو نظر انداز کردیا گیا ۔جبکہ اکثریتی رائے نےکھلاڑیوں کی سیلیکشن کو میرٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔

شندور فیسٹول میں چترال کے معروف پولوپلیئر شہزادہ سکندرالملک کھیلے گا یا نہیں یہ الگ بحث ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہزادہ سکندر الملک کی قیادت میں چترال کی پولوٹیم شندور فیسٹول تقریبا 9 مرتبہ جیت چکی ہے،جوکہ ایک ریکارڈ ہے اور چترال کے پولو شائقین ان کو شندور فیسٹول میں اس مرتبہ بھی کھیل کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم نو مہینے پہلے شہزادہ سکندر الملک کی سرجری ہوئی ہے جس کی بنا پر شاید وہ شندور میں اس دفعہ کھیل نہ سکے۔  مگر اس کا نام بحثیت کیپٹن شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہزادہ سکندر الملک کا کہنا ہے کہ چونکہ شندور پولو گراونڈ بارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلند ی پر واقع ہے جہاں کھیلنے اور نہ کھیلنے کا فیصلہ وہ ڈاکٹروں کی مشورہ اور شندور میں قیام کے بعدکرسکیں گے ، تاہم پولو سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انھوں نے ابتک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 

گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ حکام کے ساتھ  شندور میں انتظامات اور سڑکوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے  شندور کا دورہ کیا، جہاں ٹینٹ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور باقی کاموں کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہی داس اور ہرچین نالہ کا بھی معائنہ کیا جہاں صفائی کا کام جاری ہے۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر کا کہنا ہے کہ چترال سے شندور تک کے کھنڈر روڈ کے ہوتے ہوئے شندور پولو فیسٹول کا انعقاد سیاحت کی ترقی نہیں ، بلکہ ملکی خزانے پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں شندور فیسٹول کے انعقاد کی نہیں ۔ بلکہ چترال شندور روڈ کی اذیت ناک سفر سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو نجات دلانے کی ضرورت ہے۔ جوکہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ان کا مذید کہنا ہے کہ فیسٹول کے انتظامات کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے اڑائے جاتے ہیں جس سے غریب عوام کو کچھ بھی نہیں ملتا ، دوسری طرف شندور کا وسیع میدان مختلف اداروں کی طرف سے پابندیوں کی بنا پر سیاحوں کیلئے دن بدن سکڑتا جا رہا ہے ۔ سیاح اپنی مرضی سے ادھر ادھر جانے سے بھی قاصر ہوتے ہیں ۔ مختلف سیکورٹی اداروں نے سیاحتی مقام شندور کو نو گو ایریا بنا یا ہوتا ہے ۔ جس سے سیاحت بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ اور سیاح سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ وہ ہزاروں روپے خرچ کرکے شندور فیسٹول دیکھنے کیوں آئے ہیں ۔

chitraltimes chitral polo teams for shandur festival 2023 a

chitraltimes chitral polo teams for shandur festival 2023

chitraltimes shandur festival shahzada sikanderul mulk

chitraltimes shandur festival and shahidas nalla rehabilitation chitraltimes shandur festival and shahidas nalla chitraltimes shandur tent village 3 chitraltimes shandur polo ground dc upper visits shandur chitraltimes shandur polo ground chitraltimes shandur tent village 2 chitraltimes shandur tent village

chitraltimes shandur polo ground dc upper visits shandur2 shandur polo festival 2019 cup 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
76158

شندور فیسٹول  کیلئےریلیز فنڈ کہاں خرچ ہویے؟ اخراجات پبلک کیے جائیں۔ جماعت اسلامی چترال 

Posted on

شندور فیسٹول  کیلئےریلیز فنڈ کہاں خرچ ہویے،؟  اخراجات پبلک کیے جائیں۔ جماعت اسلامی چترال

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جماعت اسلامی لویر چترال کے قیم ( جنرل سیکریٹری ) وجیہ الدین کے دفتر سےجاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں حصّہ لینے والے تمام ٹیموں خصوصاً چترال اے اور گلگت اے ٹیم کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پہ دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہر کھیل کی طرح ہار جیت پولو کا بھی لازمی جز ہے۔ لہذا اِس سال کے فاتح(16 سال سے دفاعی چیمپئین رہنے والے) چترال اے ٹیم خصوصی مبارک باد کی مستحق ہے۔
امید ہے مستقبل میں بھی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑی فتح کی روایت جاری رکھیں گے۔

ساتھ ساتھ ضلع چترال و گلگت بلتستان، سمیت پورے ملک اور بین الاقوامی مہمانوں کے بھی مشکور ہیں کہ اتنے دشوار گزار راستوں سے جان جوکھوں میں پڑ کر وہ یہاں تشریف لائے اور ہمارے علاقے کو رونق بخشا۔

پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ اس فیسٹیول کی تیاریوں اور بد انتظامیوں کے حوالے سے ہمیں واضح کیا جائے کہ ضلعی انتظامیہ نے وہ خطیر رقم آخر کہاں خرچ کیے جو اِس ایونٹ کے نام پہ آئے تھے۔افسران کی شاہ خرچیاں اور سیکیورٹی کے نام پر بھتہ جبکہ عوام الناس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ۔ سیلاب میں پھسے ہزاروں لوگ اور سیاح اپر چترال انتظامیہ کی مدد کو ترستے رہے لیکن انتظامیہ کا کردار صرف تماشائی کا رہا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فیسٹیول کیلئےریلیز فنڈ اور اخراجات پبلک کیے جائیں تاکہ یہ معلوم ہوجائے کہ ہمارے پولو پلیر جو سال بھر اس ایونٹ کی تیاری کرتے ہیں اور وہ عام لوگ جو اس کھیل سے محبت رکھتے ہوئے دشوار گزار راستوں سے شندور پہنچتے ہیں وہ اس فنڈ سے کتنا استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63240

شندور فیسٹول تمام تررعنایوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر، فیسٹیول کا تاریخی فائنل معرکہ چترال کے نام

شندور فیسٹول تمام تررعنایوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر، شندور پولو فیسٹیول کا تاریخی فائنل معرکہ چترال کے نام

شندور( نمایندہ چترال ٹایمز ) کرہ ارض کے بلند ترین پولو گراونڈ اور سیاحتی مقام شندور میں منعقدہ تین روزہ فری اسٹا ئل پولو فیسٹول اتوار کے روز اپنی تمام رنگینوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شندور کے سبزہ زار وں پہاڑوں اور منفر د فری سٹائل پولو کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ شندور پولو میلےکا اختتامی میچ چترال اے ٹیم اور گلگت اے ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین تھے ۔ انہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا افتتاح کیا ۔ شندور پولو فیسٹول کا یہ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا ۔ پہلے ہاف میں گلگت کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چترال کے 4 گولوں کے مقابلے 7 گولوں کی برتری حاصل کر لی ۔ لیکن دوسرے ہاف میں وہ اپنا یہ معیار برقرار نہیں رکھ سکے اور ان کے گھوڑے بہت زیادہ تھک گئے ۔جس پر چترال ٹیم نے موقع سے فائدہ اٹھا یا ۔ اور کھیل ختم ہونے تک 6 مزید گول کرکے سکور 10 تک پہنچا دیا ۔ جب گلگت کی ٹیم دوسرے ہاف صرف 2 گول ہی کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ یوں چترال نے ہارا ہوا میچ جیت کر تماشائیوں کو حیران کر دیا ۔ اور چترال اے ٹیم نے یہ میچ 9 کے مقابلے میں 10 گولوں سے جیت کر اپنا سابقہ دس سالہ ٹائٹل برقرار رکھا ۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے سیٹیان بجاتے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے آسمان سر پر اٹھا ئے رکھے ۔ جس کی گونج شندور کے پہاڑوں میں سنائی دے رہی تھی۔
تین روزہ شندور پولو فیسٹول میں کل سات میچز کھیلے گئے ۔ جن میں سے پانچ میچوں میں چترال کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ گلگت کے حصے میں صرف دو ٹرافیاں آئیں ۔ سات میچوں میں چترال کی ٹیمو ں نے پینتالیس گول کئے۔ جبکہ گلگت کی ٹیمیں صرف بتتیس گول کرنے میں کامیاب ہو سکے ۔ چترال کی ٹیموں کا پلہ تمام میچوں میں بھاری رہا ۔ اور چترال کے تمام کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اس لئے ٹیم سلیکشن کمیٹی کو بہت داد دی جارہی ہے ۔
شندور پولو فائنل میچ کے موقع پر پیرا گلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں پاک آرمی اور دیگر پیراگلائڈرز نے حصہ لیا ۔ اسی طر ح بینڈ باجے و کلاش خواتین نے بھی کلچرل شو کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ جس سے تماشائی بہت محظوظ ہوئے ۔ تاہم سکیورٹی کے فوج ظفر موج کی وجہ سے شندور پر تفریحی مقام کا نہیں بلکہ جنگی محاذ کا گمان ہوتا رہا ۔ درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ ایک طرف حکومت ملکی خراب معاشی حالات کا رونا رو رہا ہے ۔ اور دوسری طرف غریب عوام کی ہڈیوں سے نچوڑی گئی ٹیکس کی رقم کو مفت کا مال سمجھ کر عیاشیوں پر لٹایا جارہا ہے ۔ جوکہ نہ صرف قابل مذمت ہے۔ بلکہ قابل مواخذہ بھی ہے ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ اس قسم کے فیسٹولز سے سرکاری آفیسران کی عیاشیوں کے سوا غریب عوام کواب تک کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ۔ اگر فیسٹول منانا ہے ۔ تو اسے پرا ئیوٹائز کیا جائے ۔ تاکہ عوام کے ٹیکسوں کی آمدنی سے عیاشی کرنے کے راستے مسدود ہو سکیں ۔

 

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،ہیڈ کوارٹر الیون کورپشاور، فرنٹیئر کورنارتھ، اور ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئر کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے اختتا می تقریب کے موقع پرپاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آبادکے پیرگلائیڈر، پاکستان آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ (پیراجمپنگ) کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا گیا جبکہ بچوں نے ملی نغمے اور کیلاش وادی کے مرد و خواتین نے روایتی رقص پیش کیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت چترال اورگلگت بلتستان کے مقامی لوگوں نے فائنل میں شرکت کی۔ تین روزہ فیسٹیول کے پہلے روز خیبرپختونخوا کی موسیقی محفل کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرے روز گلگت بلتستان کی محفل موسیقی منعقد ہوئی۔ اس سے قبل پہلے روز لاسپور اور غزر کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں چترال کی  لاسپور کی ٹیم نے 15گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم صرف 4 گول سکور کرسکی۔پولوفیسٹیول کے دوران جہاں مقامی افراد کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، ٹینٹ اور دیگر کا بازار قائم کیا گیا تھا وہی دوسری جانب مختلف روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔

chitraltimes shandur festival final match polo aerial chitraltimes shandur festival final match polo chitraltimes azhar ali polo player shandur polo festival 2022 chitral a team shandur polo festival 2022

chitraltimes shandur festival final match polo a

 

chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 3 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 7 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 8 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 9 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 10 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 11 chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
63128

شندور فیسٹول کا دوسرا دن، دونوں میچز چترال کی پولو ٹیموں  نے اپنے نام کرلئے

شندور فیسٹول کا دوسرا دن، دونوں میچز چترال کی پولو ٹیموں  نے اپنے نام کرلئے،گلگت آفیسرز ٹیم نے چترال آفیسرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی

شندور (نمائندہ چترال ٹائمز جمشید احمد) دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ فیسٹول کے دوسرے دن پولو کے دو شیڈول میچ کھیلے گئے جو دونوں چترال کی ٹیموں نے جیت لئے۔ جبکہ ایک دوستانہ میچ چترال آفیسرز اور گلگت آفیسرز کے درمیان کھیلا گیا جو گلگت افیسرز نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
ٓآج کا پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا چترال سی ٹیم نے انتہائی سسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت کو دو کے مقابلے میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔

اسی طرح ایک اور میچ چترال بی اور گلگت بی کے درمیان کھیلا گیا جس کے پہلے ہاف میں چترال بی نے تین گول جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم نے صرف ایک گول کرسکی۔ جب دوسرا ہاف شروع ہوا تو چترال کی ٹیم نے یکے بعد دیگر چھ گول کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ گلگت ٹیم دوسرے ہاف میں بھی صرف ایک اور گول اسکور کرسکی۔ اسی طرح چترال بی نے گلگت بی کو دو گول کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیدی۔ دونوں میچوں کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسیکر نذیر احمد تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔

کھیل کے وقفے میں دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ میں پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔ جس میں پاک آرمی اور سول پائلٹوں نے  حصہ لیا۔ اور ساتھ ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔، جسمیں کالاش کمیونٹی کے مردو خواتین نے بھی شرکت کی۔

فیسٹول کا اخری میچ کل چترال اے اور گلگت اے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ ٹائٹل جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرعزم ہیں۔

chitraltimes shandur first day matches chitral 7 chitraltimes shandur first day matches chitral 2

chitraltimes shandur first day matches chitral 13

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, مضامینTagged
63105

شندور فیسٹول کے انتظامات خیبرپختونخوا حکومت ضلعی انتظامہ چترال لویر اوراپرکے زیر نگرانی کرارہی ہے، سلیم خان کا تنقید لاعلمی کا نتیجہ ہے ۔ وزیرزادہ

Posted on

شندور فیسٹول کے انتظامات خیبرپختونخوا حکومت ضلعی انتظامہ چترال لویر اوراپرکے زیر نگرانی کرارہی ہے، سلیم خان کا تنقید لاعلمی کا نتیجہ ہے ۔ وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 14جون کو وزیر اعلیٰ جی بی کے نام ڈی او لیٹر لکھ کر انہیں 2 جولائی کو جشن شندور کے دوسرے دن مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا جبکہ چیف منسٹر جی بی کا دعوت نامہ 20 جون کو جاری ہؤا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے پی پی پی کے لیڈر سلیم خان کا شندور فیسٹول کے بارے میں صوبائی حکومت پر تنقید کو ان کی لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے یا خاموشی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس کے جملہ انتظام و انصرام کے پی حکومت کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور اپر چترال اور لویر چترال کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں جاری ہے اور کے پی کے چیف منںسٹر کو اس میں جی بی کی طرف سے دعوت دینا کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

kp cm letter to gb cm for shandur

GB cm letter to KP cm for shandur festival

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
62730