شاعر،ادیب اورمعروف ماہر تعلیم مولانگاہ کی انتقال پراظہار تعزیت ۔۔۔۔سابق ایم پی اے سردار حسین
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)سابق رکن صوبائی اسمبلی چترال سیدسردارحسین شاہ نے چترال کے معروف ماہرتعلیم اور کھوار(چترالی) زبان کے بلند پایہ شاعر، ادیب اور نقاد مولانگاہ نگاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا فاتحہ کی ۔ اور چترال کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانگاہ نگاہ کے انتقال کی خبرسن کر ادبی حلقو ں میں صف ماتم بچھ گئی جس نے زندگی بھر کھوار زبان وادب کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا تھا۔ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم تمام دوستوں، لواحقین اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)