Chitral Times

لاسپور ویلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سہروردی یفتالی دوست واحباب کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Posted on

لاسپور ویلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سہروردی یفتالی دوست واحباب کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اپر چترال (چترال ٹائمزرپورت ) لاسپور ویلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور بابائے لاسپور کے فررزند ارجمند سہروردی یفتالی نے درجنوں خاندانوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ۔ ہرچین لاسپورمیں منعقدہ شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی نائب صدرسلیم خان، صدرمحفل ضلعی صدراپرچترال سیدشیرحسین تھے۔ سہروردی خان پیشے کے لحاظ سے درس تدریس سے منسلک رہے ہیں ، ریٹاریرڈ منٹ کے بعد وہ باقاعدہ طور پر عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا، سال 2022 میں بلدیاتی الیکشن میں وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر تحصیل چیرمین شب کے لئے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے پہلے ہی سیاسی اکھاڑے میں شاندار مقابلہ کیا ۔وہ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں 6300 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔سہروردی یفتالیٰ نے اپنے رہائش گاہ میں واقع شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااورجانوں کا نذرانے دے کر ملک کی بقاء اور سا لمیت اور جمہوریت کوبچایا۔سہروردی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس کا منشور اور پروگرام صرف اور صرف غریب عوام کے لئے ہے۔انہوں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جوہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیاوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے کی گئی اس خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ملک میں ہم سب سیاسی جماعتوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خاص کر چترال میں تمام سیاسی جماعتیں ملکر چترال کی ترقی کے لئے کوشان ہیں۔ہم سب ملکر چترال کی ترقی کے لئے جمہوری طرز میں اپنی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

اس موقع پرصوبائی نائب صدر سلیم خان نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کومبارک پیش کرتے ہوئے ہارپہناکرانہیں خوش آمدیدکیا۔سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی آئی ہے جس کیلئے بحیثیت ایک سیاسی ورکر آپ کوہماراساتھ دیناہوگا،نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناپیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہیدذوالفقارعلی بھٹو اورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹو نے ملک اوراسکے عوام کی خاطرنہ صرف اذیتیں برداشت کیں بلکہ جان کے نذرانے پیش کرکے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیاانکایہ مشن پارٹی ہرورکرکے لئے مشتعل راہ ہے۔سلیم خان نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ چترال کو اولین درجہ دیتا آیا ہے اور چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں۔ پی پی پی غریبوں کی پارٹی اور آواز ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے لیے کام کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔

 

اس شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر سلیم خان، ضلعی صدر اپر چترال سیدشیر حسین ،پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے زاہد عزیز،مستنصرالدین سابق امیدوارتحصیل چیئرمین تورکہوموڑکہو،سابق امیدوار پی پی پی اپرچترال سراج علی خان ایڈوکیٹ ،سابق ضلعی صدراپرچترال حاکم افضل قباد ،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپر چترال قاضی علی مراد ،ضلعی نائب صدر لوئر چترال بشیر احمد ، سابق ناظم محمد قیوم شاہ ، معروف شخصیت حاجی مراد خان ،سلطنت جان ،اور پارٹی کے دریرنہ و پرانے کارکنان، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت ، اور وادی لاسپور کے قائدین بھی موجودتھے۔اس موقع پرمعروف سماجی وسیاسی شخصیت امیراللہ یفتالیٰ نے مہمانوں کاشکریہ اداکیااورپی پی پی میں شامل ہونے والے قافلے کومبارک باددی۔

 

 

اس شمولیتی پروگرام میں وادی لاسپور کے نامور نامی گرامی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت نوجوان سورلاسپور سے لے کر گشٹ ،رامان ،بالیم ،بروک ،ہرچین پھورت کے عوام نے سہروردی خان کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، معروف سیاسی شخصیت اجدر خان بالیم،شاہ خان قریشی سورلاسپور،ریٹایرڈ صوبیدار محمد نادر سورلاسپور،حیدر خان بالیم،میرزہ ولی بالیم،گل محمد بالیم، شیر حوس بالیم،فرمان مد د بروک،وزیر عالم بروک ،غلام حیدر خان رامان،حاصل مراد خان رامان،ریٹاریرڈ حوالدار وزیر خان رامان،ابراہیم خان رامان،آفسر خان بابا ہرچین،مقبول علی شاہ،نور علی خان ،رحمت خان،سردار خان،مجیب عالم ،جہانگر خان، پولو کے نامور کھلاڑی میر سلیم خان المعروف پہلوان، رامان سےسابق کونسلر و سیاسی شخصیت عبدلکریم ، ان کے فرزند ارجمند عبداللہ جان، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات حوالدار زرگر خان ،سرفراز خان نے باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ نظامت کی فرائض (ر)صوبیدارنیت والی انجام دے رہے تھے۔

chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 2

chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 3

chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 1 chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 6 chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 4 chitraltimes soharwarde yaftali joined ppp 2

chitraltimes ppp laspur harchin soharwarde joined ppp 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91109