Chitral Times

سرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔سیورنس پیکج نامی لازمی ریٹائرمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، لازمی ریٹائرمنٹ پیکج کو سول سرونٹ ایکٹ 1977 میں بھی شامل کیا جائے گا اور اس مقصد کیلیے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کیسیکشن 2(1) ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کی جائے گی۔ سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں ترامیم کی وفاقی کابینہ سے توثیق کرائی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پرملازمین پر ہوگا، وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی۔ لازمی ریٹائرمنٹ پیکج قبول نہ کرنیوالے ملازم کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی، سرکاری ملازم 7 روزمیں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو درخواست دینیکا مجاز ہوگا، کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

 

 

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ لاہور سے گرفتار، بھارتی باشندے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور(سی ایم لنکس) اداروں کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا جس نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور اس کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا جس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے۔ نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا۔دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوگئی۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92946